Home / برطانوی سٹوڈنٹ،وزٹ ویزافیس میں اضافہ

برطانوی سٹوڈنٹ،وزٹ ویزافیس میں اضافہ

UK visit visa fees

ویب ڈیسک ۔۔ برطانیہ نے اسٹوڈنٹ ویزااوروزٹ ویزافیس میں اضافےکااعلان کیاہے، جس کا اطلاق اگلے ماہ سے ہوگا۔

برطانیہ سےباہرکےطالب علم کیلئےاسٹڈی ویزاکی درخواست کی فیس میں 4 اکتوبر سے127 برٹش پاونڈکا اضافہ کیا جائے گا۔یوکےہوم آفس کے مطابق، اندرون ملک درخواست دہندگان سے وصول کی جانے والی رقم کی برابری کے لیے اسٹوڈنٹ ویزاکی درخواست کی فیس 490 برطانوی پائونڈہوگی۔

برطانوی حکومت کےاس فیصلےسےخواہشمند طلبا میں پائےجانےوالےخدشات کو دور کرتے ہوئے ہوم آفس کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافہ پارلیمانی منظوری سےمشروط ہے اور اس کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق، چھ ماہ سے کم عمر کے یوکےکے وزٹ ویزا کی فیس میں 15 برٹش پاونڈ کا اضافہ کیا جائے گا اور اگلے ماہ سے فیس 115 پاونڈہو جائے گی۔

حکومت کے مطابق،اعلان کردہ تبدیلیوں میں امیگریشن ہیلتھ سرچارج میں طےشدہ اضافہ شامل نہیں ہے۔ اسےبعد میں موسم خزاں میں متعارف کرایا جائے گا۔

ان اعلانات کے ساتھ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نےاپنی اس بات کو پورا کر دیا ہےجس میں انہوں نےکہا تھا کہ ویزا درخواست دہندگان کی طرف سے برطانیہ کی سرکاری مالی اعانت سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے ادا کی جانے والی فیس اور ہیلتھ سرچارج میں اضافہ کیاجائےگاتاکہ پبلک سیکٹرکی اجرت میں اضافہ کیاجاسکے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم سونک کوپبلک سیکٹرمیں پروفیشنلزکی تنخواہوں میں اضافےکیلئےدباءوکاسامناہےاوراسی وجہ سےانہوں نےویزافیسوں میں اضافےکااقدام اٹھایاہےتاکہ انہیں قرض نہ لیناپڑےکیونکہ ایساکرنےسےملک میں مہنگائی ہوشرباحدتک بڑھ جائےگی۔

ایک اندازےکےمطابق برطانوی سٹوڈنٹ اوروزٹ ویزافیس میں اضافےسےحکومت کولگ بھگ ایک ارب پاونڈاضافی حاصل ہونگے۔ رشی سونک نےفیسوں میں اضافےکوجائزقراردیتےہوئےکہاہےکہ انہوں نےیہ اقدام بہت دیرسےاٹھایاہے۔

یادرہےکہ برطانیہ میں جونئیرڈاکٹرزنےتنخواہوں میں پینتیس فیصداضافےکامطالبہ کیاہےجسےحکومت نےردکردیاہے۔ حکومت کی طرف سےمثبت جواب نہ ملنےپرڈاکٹروں نےملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Susan Wojcicki resigns

یوٹیوب کی سی ای اومستعفی، نئےسی ای اوکون؟

ویب ڈیسک ۔۔ سوزن ووجیکی 9 سال بعد یوٹیوب کے سی ای او کے عہدے …