Home / بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

Peoples Party Chairman

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔

اجلاس کی اندرونی کہانی کےمطابق پی پی رہنماءوں کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن سےاتحادکی وجہ سےپارٹی کانقصان ہوااورآج پیپلزپارٹی کودیوارسےلگایاجارہاہے۔ اجلاس میں ہونےوالی گفتگوکےمطابق پیپلزپارٹی کودیوارسےلگانےکی ہرکوشش کوناکام بنایاجائےگا۔

اجلاس کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےبلاول بھٹوزرداری نام لئےبغیرن لیگ پربرس پڑے۔ کہاکہ ایک اتحادی کےبارےمیں کہاجاتاہےوہ مشکل میں پاوں اورطاقت میں گلےپڑجاتےہیں۔

انہوں نےلیول پلینگ فیلڈمہیانہ کئےجانےکی شکایت کی اورکہاکہ انہیں لیول پلینگ فیلڈنہ ملنےکاشکوہ کسی اورسےنہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت سےہے۔

بلاول بھٹونےکہاکہ جنرل پاشااورافتخارچودھری نےسازش کرکے2013میں پیپلزپارٹی کوپنجاب سےنکالا۔ 2018میں جنرل باجوہ اورثاقب نثارکاگٹھ جوڑبھی سب کےسامنےہے۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہےکہ پیپلزپارٹی ایک صوبےکی جماعت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …