Home / پی ٹی آئی کیلئے”شارٹ اینڈسویٹ”تحفہ

پی ٹی آئی کیلئے”شارٹ اینڈسویٹ”تحفہ

nab amendment case

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال نےاپنی ریٹائرمنٹ سےصرف ایک روزپہلےپی ڈی ایم حکومت کی جانب سےنیب آرڈیننس میں کی گئی ترامیم کوکالعدم قراردےدیا۔ واضح رہےکہ عدالت نےتمام نہیں بلکہ کچھ ترامیم کوکالعدم قراردیاہے۔ جن ترامیم کوکالعدم قراردیاگیاہےان میں بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پرمنتقل کرنے کی نیب ترمیم شامل ہیں۔

فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسنایا،بینچ میں شامل جسٹس منصورعلی شاہ نےفیصلےسےاختلاف کیا۔ اس بنچ میں چیف جسٹس کےساتھ تیسرےجج جسٹس اعجاالاحسن شامل تھے۔

سپریم کورٹ کےفیصلے سے آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹ کیسز واپس احتساب عدالت کو منتقل ہو جائیں گے،سابق وزیراعظم شاید خاقان عباسی کا ایل این جی کیس اسپیشل جج سینٹرل سے احتساب عدالت میں منتقل ہوگا۔

اس کےعلاوہ نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس واپس احتساب عدالت میں چلےگا۔ مراد علی شاہ کے خلاف نیب ریفرنس بھی واپس احتساب عدالت کوبھجوادیاجائےگا۔ سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہل ریفرنس اوراسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوجائیں گے۔

فیصلےسےسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیسز بھی بحال ہوگئےہیں۔

فیصلےسےاختلاف کرنےوالےجسٹس منصورعلی شاہ نےاس کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےنیب ترامیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ اس کیس کی کل 53سماعتیں ہوئیں۔ اس کیس کی سماعت کےدوران ایک موقع پرجسٹس منصورعلی شاہ نےانتہائی سخت ریمارکس دیتےہوئےکہاتھاکہ ہم یہ کیس سن ہی کیوں رہےہیں، کیوں پارلیمنٹ کےبھگوڑےکاکیس سناجارہاہے؟ سمجھ نہیں آتااس کیس پراتنی سماعتوں کی کیاضرورت تھی؟

صحافی ابصارعالم کادلچسپ تبصرہ

سینئرصحافی ابصارعالم نےفیصلےپرتبصرہ کرتےہوئےاسے تحریک انصاف کیلئے”شارٹ اینڈسویٹ”تحفہ قراردیاہے۔ صحافی نےمطابق چیف جسٹس نےآخری دن بھی اپنےدھڑےاورپارٹی کاخیال کیااورجاتےجاتےایسافیصلہ دیاتاکہ ان کےتحریک انصاف سےتعلقات بحال رہیں اورریٹائرمنٹ کےبعدان سےبراسلوک نہ ہو۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …