لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کےپسماندہ اورمذہبی طورپرقدامت پسندعلاقےسوات سےتعلق رکھنےوالی دنیاکی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےشایدپہلی باراپنی شادی کےحوالےسےکھل کربات کی ہےاورجن خیالات کااظہارکیاہےانہیں جاننےکےبعدیقیناًپاکستان میں رہنےوالوں کی اکثریت حیران رہ جائےگی۔
حال ہی میں فیشن میگزین ووگ کودئیےگئےخصوصی انٹرویومیں ملالہ یوسفزئی نےشادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ وہ یقین سےکچھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ شادی کریں گی بھی یا نہیں؟
انٹرویو میں ملالہ نےکہا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ شادی کرناکیوں پڑتی ہے؟اگر آپ کسی کا زندگی بھر کا ساتھ چاہتے ہیں تو اس کیلئے نکاح نامے پر دستخط کیوں ضروری ہیں،کیوں ایک پارٹنر کےطور پرنہیں رہاجاسکتا۔