Home / رائیونڈکاوزیراعظم بلاول کےنشانےپر

رائیونڈکاوزیراعظم بلاول کےنشانےپر

PPP chairman Bilawal Bhutto

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک/محمدظہیر) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی حکومت اورمسلم لیگ ن پرکڑی تنقید۔ دونوں پرتاک تاک کرتیرچلائے۔

اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےبلاول بھٹوکاکہناتھاکہ عوام کوبدترین مہنگائی اوربےروزگاری کاتحفہ دینےوالاوزیراعظم ملک کی معاشی ترقی کےدعوےکررہاہے۔ عمران خان کاعام آدمی سےکوئی تعلق نہیں اس لئےانہیں عام آدمی کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں ۔ بلاول نےکہاکہ عمران خان کےبقول ملک کی معاشی حالت بہترہوئی ہےتوایک کروڑنوکریاں اورپچاس لاکھ گھرکدھرہیں ؟ ہوسکتاہےوزیراعظم جس معاشی بہتری کی بات کررہےہیں وہ ان کی اےٹی ایمزکی زندگی میں آئی ہو۔

مسلم لیگ ن کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےبلاول بھٹونےکہاکہ رائیونڈکےوزیراعظم کوسزایافتہ قیدی ہونےکےباوجودملک سےباہربھجوادیاجاتاہےاوراپوزیشن لیڈرپنجاب کاہوتواسےضمانت بھی مل جاتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ رائیونڈکےوزیراعظم کےملک سےباہربھجواکرکہاجاتاہےاین آراونہیں دوں گا۔

انہوں نےایک اہم اعلان کرتےہوئےکہاکہ وہ بجٹ کی حدتک اپنےتمام ایم این ایزاپوزیشن لیڈرشہبازشریف کےحوالےکرتےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …