لاہور:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں حکومت نےدارلحکومت ریاض میں موسیقی کی محافل کوبحال کرنےکااعلان کردیا۔
سعودی حکومت کےاعلان کےمطابق ان محفلوں میں صرف وہ لوگ ہی شریک ہوسکیں گےجنہوں نےکوروناویکسین لگوائی ہوگی ۔
سعودی حکام کاکہناہےکہ محافل موسیقی میں صرف چالیس فیصدلوگوں کوحاضری کی اجازت ہوگی ۔ واضح رہےکہ کوروناکی وجہ سےحکومت نےمحافل موسیقی پرپابندی لگادی تھی،جسےحالات بہترہونےپربحال کرنےکااعلان کیاگیاہے۔
سعودی حکام کےمطابق ان محافل موسیقی میں حصہ لینےوالوں کیلئےلازم ہوگاکہ انہوں نےکوروناویکسین لگوائی ہواوران جگہوں پرایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکیاجائےگا۔