Home / بھارتی عوام کی پرزورفرمائش پر ۔۔ زندگی گلزارہے

بھارتی عوام کی پرزورفرمائش پر ۔۔ زندگی گلزارہے

Pakistani Drama Zindagi Gulzar Hai

لاہور:(ویب ڈیسک/فاطمہ بتول) زی ٹی وی نےاعلان کیاہےکہ وہ پاکستان کی بلاک بسٹرٹیلی وژن سیریل زندگی گلزارہے کودوبارہ ٹیلی کاسٹ کرےگا۔

زی ٹی وی انتظامیہ کےمطابق وہ پانچ جون سےڈرامےکونشرکرناشروع کرینگےاوریہ ڈرامہ ویک اینڈزپردوگھنٹےکیلئےنشرکیاجائےگا۔

زندگی گلزارہے،اس سےپہلےزی زندگی چینل پرآن ائیرکیاگیاتھا۔ زی زندگی نامی چینل زی ٹی وی نےپاکستانی ، ترکش اوربھارتی سیریلزکیلئےلانچ کیاتھا لیکن بعدمیں پاک انڈاتعلقات میں خرابی کےبعدپاک بھارت مشترکہ ڈرامہ پروڈکشنزپرپابندی لگادی گئی تھی ۔

زندگی گلزارہے کوسلطانہ صدیقی نےڈائریکٹ کیاہےجبکہ اس کی کہانی عمیرہ احمدنےلکھی ہے۔

اس ڈرامےکوزی ٹی وی پرچلانےکی خبرپرتبصرہ کرتےہوئےاداکارمیکال نےطنزکرتےہوئےکہاکہ وہ یہ ڈرامہ مفت میں چلارہےہیں ۔ اس جملےکےساتھ انہوں نےفنکاروں کورائیلٹی دوکاہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …