لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اورملک کی ٹاپ ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزامیں لفظی جنگ چھڑگئی ۔ دونوں نےایک دوسرےکوخوب کھری کھری سنائیں۔
خبرکےمطابق جنت مرزاکی حال ہی میں ایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں انہوں نےاپنی پینٹ کےاوپربطورفیشن کچھ چینزپہنی ہوئی ہیں اوران چینزمیں ایک صلیب بھی ہے۔
اس ویڈیوکےسامنےآنےپرعیسائی برادری نےخوب غم وغصےکااظہارکیااورجنت مرزاکےخلاف مقدمہ بھی درج کرادیا۔ اس خبرکولیکراداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیاپرایک پوسٹ میں جنت مرزاکوجاہل اسٹارقراردیاااورکہاکہ انہیں اسلام کاپتاہےنہ کسی اورمذہب کا۔
بشریٰ انصاری کی پوسٹ کےبعدجنت مرزانےترکی بہ ترکی جواب دیتےہوئےبشریٰ کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ اماں جی کسی کوجانےبغیراس پرتنقیداچھی بات نہیں ۔ جنت مرزاکامزیدکہناتھاکہ آنٹی جی آپ کےمنہ سےاسلام کی بات مناسب نہیں ۔ آپ ڈانس کرتی ہیں ، اداکاری کرتی ہیں اورایوارڈشومیں ڈانس پرفارمنس دیتی ہیں ۔
واضح رہےکہ جنت مرزانےاپنی متنازعہ ویڈیوکےبعدایک اورویڈیومیں عیسائی برادری سےمعافی مانگی تھی ۔۔
جنت مرزاکےسخت ردعمل کےبعدفی الحال دونوں جانب سےسیزفائرکامظاہرہ کیاجارہاہے۔