لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کےرہنماشاہدخاقان عباسی کہتےہیں پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کااعتمادتوڑاہے،لہذاپی ڈی ایم میں واپسی کیلئےمعافی اسےمانگناپڑےگی،وہ پیپلزپارٹی کےکہنےپرکسی سےمعافی نہیں مانگیں گے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ ہم کسی سازش کےتحت موجودہ حکومت کوگرانےمیں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نےکہاکہ ہم کسی سےسوداکرکےحکومت نہیں گراناچاہتے۔ ملک میں آئینی کی حکمرانی چاہتےہیں ۔ آئین کی خلاف ورزی کرکےحکومت گرانادرست نہیں ۔
ہم چاہتےہیں کہ آج جوملک کےحالات ہیں اس کی ذمہ داری قبول کی جائے۔ ملک میں الیکشن چوری ہوئے،اس کی ذمہ داری قبول کی جائے۔ فیصلہ کیاجائےکہ ملک آئین کےمطابق چلے،یہاں الیکشن چوری نہ کئےجائیں ۔ جب تک پیپلزپارٹی اعتمادبحال نہیں کرتی ان کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں ۔
انہوں نےاحتساب عدالت اسلام آبادکےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےدوٹوک الفاظ میں کہاکہ اگربغیرمعذرت کےپیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں لیاگیاتووہ پی ڈی ایم کےسیکرٹری جنرل کاعہدہ چھوڑدینگے۔
ایک سوال کےجواب میں کہاکہ چودھری نثارن لیگ میں واپس آناچاہتےہیں توانہیں جماعت سےرابطہ کرناپڑےگا۔ ان کاکہناتھاکہ جومشکل وقت میں پارٹی چھوڑجائےاس کےبارےمیں لوگوں کی رائےاچھی نہیں ہوتی۔