لاہور:(ویب ڈیسک) حال ہی میں سامنےآنےوالی ایک نئی تحقیق کےمطابق ماہرین نےاس بات کوتسلیم کیاہےکہ فیس بک سےدوری دماغ اورجسم کیلئےفائدہ مندہے۔
اس تحقیق کےحیرت انگیزانکشافات کےمطابق اگرمحض چارہفتوں کیلئےفیس بک کربندکردیاجائےتولوگوں کی دماغی صحت میں بہت اہم تبدیلی آسکتی ہے۔
نیویارک کی سٹینفوریونیورسٹی کی سوشل میڈیاکےانسانی ذہن پرپڑنےوالےاثرات پرکی گئی تحقیق کےمطابق روزانہ 15منٹ سےزیادہ سوشل میڈیاکااستعمال کرنےوالوں کےمقابلہ میں ایسےصارفین جنہوں نےفیس بک کومکمل طورپرخیربادکہہ دیاتھا،ان کی سماجی سرگرمیاں پہلےسےبہترپائی گئیں۔
تحقیق کےمطابق سوشل میڈیاسےدوررہنےوالےاپنےدوستوں ، خاندان اوردیگرلوگوں سےپہلےسےزیادہ ملنےجلنےلگے،ان کےسماجی رابطوں میں پہلےسےزیادہ بہتری آئی اوران کی صحت پران سماجی میل جول کےاچھےاثرات مرتب ہوئے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنےآئی کی ایک بارفیس بک بندکرنےوالےدوبارہ کھولنےپربہت کم اس کااستعمال کرتے۔