لاہور: (ویب ڈیسک) جہانگیرترین گروپ کےسب سےاہم رکن ، ممبرقومی اسمبلی راجہ ریاض نےدعویٰ کیاہےکہ منگل کےروزاسلام آبادکےایک گھرمیں جہانگیرترین کی سینیٹرعلی ظفراورشہزاداکبرسےملاقات ہوئی ۔
ایک ٹی وی پروگرام میں راجہ ریاض نےحلفاً اس بات کااقرارکیاکہ جہانگیرترین کواس ملاقات میں سینیٹرعلی ظفرنےشوگرسکینڈل میں کلین چٹ دی ہے۔
راجہ ریاض نےکہاکہ اگرکوئی یہ کہےکہ یہ ملاقات نہیں ہوئی تومیں جرمانہ اداکرنےکوتیارہوں ۔ راجہ ریاض کےمطابق انہیں خودجہانگیرترین نےاسلام آبادسےلاہورجاتےہوئےراستےمیں یہ بات تفصیل سےبتائی۔ انہوں نےکہاکہ جانگیرترین سےکہاگیاکہ ان کاشوگرسکینڈل سےکوئی تعلق نہیں ۔
انہوں نےکہاکہ جوبات وہ کہہ رہےہیں وہ سچ آنےوالےچندروزمیں سچ ثابت ہوگی ۔ راجہ ریاض کےمطابق وہ اگلےچندروزمیں جاکروزیراعظم کاشکریہ اداکرینگے۔