لاہور:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کوایک مرتبہ پھرسبکی کاسامنا۔
اس خبرکی تفصیل کےمطابق صدرمملکت ، وزیراعظم اوروزیرقانون کی جانب سےایک بارپھرسپریم کورٹ کےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس بھیج کراس پرسماعت کیلئےفل بنچ بنانےکی استدعاکی گئی تھی ۔
رجسٹرارسپریم کورٹ نےصدرمملکت کےدفترسےبھجوائی جانےوالی اس درخواست کویہ کہہ کرواپس بھجوادیاکہ ایک ہی کیس میں دومرتبہ نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔
یادرہےکہ اس سےپہلےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس عدالت عظمیٰ مستردکرچکی ہے۔ صدارتی ریفرنس کےسپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدجسٹس فائزعیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں پربھی فیصلہ سنایاجاچکاہے۔