ویب ڈیسک ۔۔ وزارت داخلہ نےشہبازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی سفارش کردی ۔ پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیرداخلہ شیخ رشیداورمشیراحتساب شہزاداکبرکاکہناتھاکہ شہبازشریف پرمختلف کیسزچل رہےہیں ، انہیں باہرجانےدیاگیاتوتحقیقات متاثرہونےکاخدشہ ہے۔ شہزاداکبرنےکہاکہ شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست نیب کی طرف سےآئی تھی جس پروزارت داخلہ نےاجلاس بلاکرغورکیانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی۔ اس موقع پرشیخ رشیدکاکہناتھاکہ شریف خاندان کےپانچ افرادمفرورہیں۔ نام ای سی ایل سےنکوانےکیلئےشہبازشریف چاہیں توپندرہ روزمیں درخواست دےسکتےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحتمی فیصلہ کابینہ کرےگی۔
مزید پڑھیں »نیب شہبازشریف کی ضمانت کافیصلہ چیلنج کرےگا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نیب نےمنی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق نیب لاہور نےصدر مسلم لیگ (ن) اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہےاوراس سلسلے میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نےتیاری شروع کردی ہے۔ نیب کی جانب سےمزید کہا گیا ہےکہ تمام اقدامات آئین وقانون کے مطابق کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں ضمانت پر …
مزید پڑھیں »شہبازشریف نوازشریف سےزیادہ خطرناک کیوں؟
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئر صحافی،تجزیہ کاراورپروگرام کیپٹل ٹاک کےمیزبان حامد میر نےشہبازشریف کوملک سےباہرنہ جانےدینےکےپیچھےچھپےحکومتی خدشات پرکسی قدرروشنی ڈالی ہے۔ جیوکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں بات کرتےہوئےحامدمیرکاکہناتھاکہ حکومت جانتی ہےشہباز شریف باہر گئے تو واپسی پربہت کچھ اپنےساتھ لیکرآئیں گے،اسی لئے حکومت ان کےباہرجانےمیں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ حکومت نے مفاہمت اور گرینڈ ڈائیلاگ کے حامیوں کو گرفتار کیا ہوا ہے۔ شہباز شریف چونکہ مزاحمت کی بجائےمفاہمت چاہتے ہیں اسی لئے یہ عمران خان کیلئے زیادہ خطرناک ہیں، حکومت کو خدشہ ہے کہ شہباز شریف باہرچلےگئےتوکہیں نواز شریف کو مفاہمت پر نہ منالیں۔ حکومت نےمایوسی کےعالم میں حدیبیہ پیپرملز کیس …
مزید پڑھیں »حدیبیہ پیپرمل کیس دوبارہ کھولنےکافیصلہ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت کاحدیبیہ پیپرملزکیس کودوبارہ کھولنےاورشہبازشریف کوملک سےباہرجانےدینےکےعدالتی فیصلےکوفوری طورپرچیلنج کرنےکافیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالےحکومتی رہنماءوں کےاجلاس میں بحث کےبعدمشیراحتساب شہزاداکبرکوہدایت کی گئی کہ وہ فوری طورپرلاہورہائیکورٹ کےشہبازشریف کوملک سےباہرجانےکی اجازت دینےکےفیصلےکوچیلنج کریں۔ اس کےعلاوہ اس اجلاس میں ایک اوراہم فیصلہ یہ کیاگیاکہ شریف خاندان کےخلاف حدیبیہ پیپرملزکیس کودوبارہ اوپن کرکےاس کی ازسرنوتفتیش کی جائے۔ اس حوالےسےوفاقی وزیرفوادچودھری نےٹویٹ کرکےکہاکہ حدیبیہ کیس شریف خاندان کی کرپشن کابنیادی سراہےاوراس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں۔ بقول فوادچودھری حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہونےوالاطریقہ بعد میں ہر کیس …
مزید پڑھیں »تاریخی یوٹرن: ن لیگ کی حکومت پرکڑی تنقید
ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورسابق گورنرسندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےآرٹیکل 370کوبھارت کااندرونی معاملہ قراردیااورکہاکہ پاکستان کواس آرٹیکل کےخاتمےسےکوئی مسئلہ نہیں۔ محمد زبیرکاکہناتھاکہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کرسکا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری پاکستانی مؤقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے …
مزید پڑھیں »اسرائیلی فورسزکامسجداقصیٰ پرحملہ ، 200فلسطینی زخمی
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی فورسز کے مسجد الاقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی زخمی اور 2 شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے تشدد سے 205 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک فلسطینی ہوا۔ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، اردن اور خلیجی تعاون کونسل نے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل کی سپریم …
مزید پڑھیں »این اے 249,دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جیساکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےلگ رہاتھا، کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، اور اس میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قادر مندوخیل 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔ ای سی پی کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل …
مزید پڑھیں »شہبازشریف کوجہازسےآف لوڈکردیاگیا
ویب ڈیسک ۔۔ عدالتی احکامات کےباوجودلاہورہائیکورٹ کےامیگریشن حکام نےشہبازشریف کوبیرون جانےسےروک دیا۔ بورڈنگ کارڈجاری ہونےاورجہازمیں بیٹھنےکےبعدشہبازشریف کویہ کہہ کرآف لوڈکردیاگیاکہ ان کانام ابھی تک بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ مسلم لیگ ن کےصدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کولاہورہائیکورٹ نے8ہفتوں کیلئےبیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اوروہ ہفتہ کی صبح لاہورسےدوحہ روانہ ہورہےتھے۔ شہبازشریف کےپاس جب امیگریشن حکام آئےاورانہیں آف لوڈکرنےکاحکم سنایاتوشہبازشریف نےانہیں لاہورہائیکورٹ کاحکمنامہ پڑھ کرسنایااورکہاکہ عدالت نےانہیں ایک بارباہرجانےکی اجازت دی ہے۔ جس پرکہاگیاکہ آپ کےحوالےسےسسٹم تاحال اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ اس حوالےسےنیوزمیکرزنےگزشتہ رات ہی اپنےقارئین سےیہ خبرشئیرکی تھی کہ کچھ لوگوں کاخیاہےکہ شہبازشریف کانام چونکہ بلیک لسٹ میں شامل …
مزید پڑھیں »وزیراعظم کےپاس ہمارےلئےکچھ نہیں بچا،شاہدخاقان
ویب ڈیسک ۔۔ شاہد خاقان عباسی کہتےہیں عمران خان کےپاس ایک ہی این آراوتھاجوانہوں نےجہانگیر ترین کودے دیا،اب ہمارے لیےانکےپاس کچھ نہیں بچا۔ جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اینکرسےگفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم کاکہناتھاشہباز شریف کوعدالت نےبیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے وہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں الیکشن چوری کرنے کا مسئلہ مشین کے ذریعے حل نہیں ہوگا، حکومت انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں بحث سے کیوں گھبراتی ہے؟ انہوں نےکہاکہ انتخابی اصلاحات کسی مشین کا نام نہیں، مسئلہ مشین کے …
مزید پڑھیں »ماہرہ خان شوبزمیں کیسےآئیں ؟
ویب ڈیسک ۔۔ ماہرہ خان پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں ۔ وہ فلموں اورٹی وی میں یکساں ہٹ سمجھی جاتی ہیں اوران کےپروفائل میں درجنوں ہٹ ڈرامےاورفلمیں موجودہیں۔ گزشتہ ایک نجی ٹی وی کےشومیں انہوں نےاپنےشوبزمیں آنےکی کہانی کھل کربیان کردی۔ اداکارہ کےمطابق ایک روزوہ انڈس میں کام کرنےوالی اپنی دوست کولینےگئیں تووہاں انڈس کےمالک نےانہیں دیکھاتواپنےپاس بلاکرکیاکہ کیاہمارےپاس بطوروی جےکام کرینگی؟ ماہرہ کےمطابق انہوں نےانکارکرتےہوئےکہ وہ صرف فلموں میں کام کرناچاہتی ہیں جس پرانڈس کےمالک نےکہاکہ آپ فلموں میں بھی کام کرینگی لیکن فی الحال ہمیں اپنےمیوزک پروگرام کیلئےایک وی جےکی ضرورت ہے۔ ماہرہ کہتی ہیں کہ میں نےآفرقبول …
مزید پڑھیں »