Home / ترین گروپ ایک ظہرانےکی مارنکلا

ترین گروپ ایک ظہرانےکی مارنکلا

Jehangir Tareen group meet Usman Buzdar

ویب ڈیسک ۔۔ صرف دوروزپہلےپنجاب حکومت کےخلاف بڑی بڑی بڑھکیں لگانےوالاجہانگیرترین گروپ ایک ملاقات کی مارنکلا۔

جی ہاں ۔۔ جہانگیر ترین گروپ کےپنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیالم اجمل چیمہ، عون چوہدری، عمر آفتاب، نذیر چوہان اور زورا وڑائچ پرمشتمل وفدنےوزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کےبعدمیڈیاکوبتایاکہ ان کےتحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جہانگیرترین گروپ کےسعید اکبر نوانی کاکہناتھا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کھل کرباتیں ہوئیں ۔ بجٹ بھی ڈسکس کیا، ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور وزیراعلیٰ سے جو بات ہوئی اس پر مکمل مطمئن ہیں۔ انہوں نےکہاکہ جہانگیرترین کےخلاف شفاف انکوائری کاجو بھی نتیجہ آئے گا قبول کرینگے۔

ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال بولےکہ جہانگیر ترین سے ناانصافی نہ کرنےکی یقین دہانی وزیراعظم پہلےہی کراچکےہیں ۔ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے ، ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

judicial commission on imran khan allegations

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے …