Home / بس کردیں ، عمران بھائی بس ۔۔ شاہدآفریدی

بس کردیں ، عمران بھائی بس ۔۔ شاہدآفریدی

Shahid Afridi advises Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان صاحب ، ماضی کےحکمرانوں کےبرابھلاکہناچھوڑیں ، یہ بتائیں آپ نےبطوروزیراعظم کیاخدمات سرانجام دی ہیں ۔ پہلےپراناپاکستان ٹھیک کرلیں،نیاپاکستان بھی ہم دیکھ لیں گے۔

ان خیالات کااظہارکسی اورنےنہیں بلکہ معروف کرکٹرشاہدآفریدی نےکیاہے۔ تفصیلات کےمطابق شاہدآفریدی کاایک انٹرویوکلپ ان دنوں سوشل میڈیاپروائرل ہورہاہےجس میں وہ وزیراعظم عمران خان کومشورےدیتےدکھائی دےرہےہیں ۔

شاہد آفریدی اس کلپ میں کہہ رہےہیں:’جب عمران خان نے تحریک انصاف کا آغاز کیا تھا، عوام اُن کی بہت سنتے تھے، اُن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔‘

انہوں نےکہاکہ عمران بھائی نواز شریف اور زرداری صاحب کو چھوڑ دیں، ڈھائی تین سال سے اُن کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، جہاں جاتے ہیں صرف اُن ہی کی بات کرتے ہیں۔

بوم بوم آفریدی کامزید کہنا تھا کہ ’پچھلی حکومتوں کو چھوڑ دیں انہوں نے کیا کیا ہے، آپ یہ بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، اللّٰہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ وہ سب کر کے دکھائیں جس کے لیے عوام نے آپ کو ووٹ دیا تھا، ہم سب نے 2013ء اور 2018ء میں ووٹ دیا ہے آپ کے نظریئے کے لیے۔‘

یہ بھی چیک کریں

Inzimam ul Haq unhappy over World Cup team

ورلڈکپ اسکواڈکےانتخاب پرانضمام الحق کی تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کےاعلان کےبعدسےتنقیدکےآفٹرشاکس جاری ہیں اورسابق …