ویب ڈیسک ۔۔ جہانگیرترین گروپ کےایک اہم رکن ایم پی اےنزیرچوہان کاسنسنی خیزبیان سامنےآیاہے،جس میں پاکستان کی مستقبل کی سیاست کےحوالےسےبہت کچھ دیکھاجاسکتاہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں اینکرسےبات کرتےہوئےنزیرچوہان کاکہناتھاکہ انہیں نہیں لگتاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان صوبےکیلئےکچھ ڈلیورکرپائیں گے۔
انہوں نےبتایاکہ وزیراعلیٰ نےان کےحلقوں میں کام کروانےکی انہیں یقین دہانی کروائی ہےکیونکہ لوگوں کےکام کرنےکیلئےہی وہ اسمبلی میں آتےہیں ورنہ یہاں آنےکاکوئی مطلب نہیں ۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نےدوٹوک الفاظ میں کہاکہ اگران سےکئےگئےوعدےپورےنہ ہوئےتوبجٹ کےبعدصرف تحریک عدم انہیں اوربھی بہت کچھ ہوسکتاہے۔
یادرہےکہ نزیرچوہان اس وفدمیں شامل تھےجس نےجمعہ کووزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کی تھی ۔