کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+930 ) 950,768
اموات
(+39) 22,073
صحتیاب مریض
895,690
فعال کیسز
33,005
Last updated: جون 23, 2021 - 10:09 شام (+05:00) دوسرے ممالک

عمران خان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،بلاول

PPP chairman Bilawal Bhutto

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں عمران خان ملک میں غیر معمولی معاشی تباہی پھیلانےکےذمہ دارہیں ، ان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے پر پی ٹی آئی حکومت کو شرم آنی چاہئیے۔ خیبرپختون خوا میں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے جبکہ سندھ میں پی پی کی حکومت میں شرح غربت میں 7.6 فیصد کمی ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری کےمطابق سندھ کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے، ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب عمران خان ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن پرٹیکس لگانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ریٹائرڈ ملازمین سے پینشن پر 10 فیصد ٹیکس لینے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔

یادرہےکہ وفاقی وزیراسدعمرنےگزشتہ روزایک ٹویٹ کرکےکہاتھاکہ ملک کی معاشی شرح نمو3.94فیصدرہنےکاامکان ہےجووزیراعظم عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی نتیجہ ہے۔

مسلم لیگ ن کےرہنما محمدزبیرنےبھی اپنےبھائی اسدعمرکےاس دعوےکوجھوٹ پرمبنی قراردیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

PPP chairman Bilawal Bhutto

رائیونڈکاوزیراعظم بلاول کےنشانےپر

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک/محمدظہیر) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی حکومت اورمسلم لیگ ن پرکڑی تنقید۔ دونوں …