ویب ڈیسک ۔۔ جہانگیرترین گروپ کےدباءونےپنجاب حکومت کوجھکنےپرمجبورکردیا۔
اس خبرکی تفصیل کےمطابق پنجاب حکومت اورجہانگیرترین گروپ میں معاملات طےپاگئےہیں اورذرائع کےمطابق ترین گروپ کاایک وفدجمعہ کےروزوزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کرےگا۔
ترین گروپ کےاہم ترین رکن راجہ ریاض کےمطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات متوقع ہے۔
دوسری جانب ترین گروپ کی سرگرمیوں کےبعدعثمان بزداربھی سیاسی محاذپرکافی متحرک ہوگئےہیں اورانہوں نےگزشتہ تین روزمیں متعددایم پی ایزسےملاقات کی ہے۔ انہوں نےان ملاقاتوں میں خودپرسیاسی انتقام کےالزامات کومستردکردیاہےاورکہاہےکہ وہ اس قسم کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔
ادھرپنجاب حکومت سےتحفظات دورکرنےکی یقین دہانی ملنےکےبعدترین گروپ نےبھی بجٹ اجلاس کےبائیکاٹ کااعلان واپس لےلیاہے۔