Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

حکومت مخالف فیصلہ نہیں ماناجائےگا،خواجہ آصف

Khawaja Asif speaks against supreme court

عدلیہ ہمیں مشورےنہ دےاپناگھردرست کرے سابق صدرسپریم کورٹ بارکابڑادعویٰ اقلیتی بنچ کافیصلہ نہیں ماناجائےگا ویب ڈیسک ۔۔ کیپٹل ٹاک میں میزبان حامدمیرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف اعلیٰ عدلیہ پربس پڑے۔ بولےہم سےکہتےہیں مذاکرات کرولیکن خودآپس میں لڑائی کررہےہیں۔ عدلیہ نےاپنےہی ایک برادرجج اوران کی فیملی کےساتھ جوکیا،وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ پروگرام میں حامدمیرنےسابق صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی کاایک کلپ چلایاجس میں وہ کہہ رہےہیں کہ جلدالیکشن کرانےکےپیچھےسازش یہ ہےکہ عمران خان کودوتہائی اکثریت سےلاکرچیف جسٹس سپریم کورٹ کی مدت ملازمت کو3سال کردیاجائےجس سےیہ ہوگاکہ عمرعطابندیال کی مدت میں خودبخودتوسیع ہوجائےگی اورقاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس نہیں بن سکیں گے۔ …

مزید پڑھیں »

حکومت عدلیہ محاذآرائی ۔۔حکومت کیاکرنےوالی ہے؟

PDM Govt vs Supreme Court of Pakistan

حکومت اوراعلیٰ عدلیہ کی لڑائی میں مزیدکشیدگی حکومت نےفیصلہ خلاف آنےپرجارحانہ حکمت عملی بنالی سینئرصحافی حامدمیرکےسنسنی خیزانکشافات ویب ڈیسک ۔۔ حکومت اورسپریم کورٹ میں جاری کشیدگی میں کمی کی بجائےمستقبل میں اضافےکاقوی امکان دکھائی دیتاہے۔ یوں کہناشایدزیادہ قرین قیاس ہوگاکہ آنےوالےچنددنوں میں ملک کےدواہم ستون یعنی ایگزیکٹواورعدلیہ ایک دوسرےسےباہم دست وگریبان دکھائی دینگے۔ وہ لڑائی جوان دنوں محض لفظی گولی باری تک محدودہے،آنےوالےدنوں میں ایک دوسرےکےخلاف عملی اقدامات میں تبدیل ہوجائےگی۔ حکومت مخالف فیصلہ نہیں ماناجائےگا،خواجہ آصف حکومت کیاکرنےوالی ہے؟ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بات کرتےہوئےسینئرصحافی حامدمیرنےاپنےذرائع سےخبرشئیرکرتےہوئےبتایاکہ حکومت چاہتی ہےکہ سپریم کورٹ کا3رکنی بینچ وزیراعظم اورکابینہ کوتوہین …

مزید پڑھیں »

نجم ثاقب کی آڈیو،تحقیقات شروع

Saqib Nisar Son Najam Saqib audio leak

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں الیکشن کس تاریخ کوہونگے ، اس حوالےسےتاحال کوئی حتمی بات سامنےنہیں آئی لیکن پنجاب میں تحریک انصاف کےامیدواروں میں تقسیم کی گئی پارٹی ٹکٹوں کولیکرنت نئی خبریں اوراسکینڈلزضرورسامنےآرہےہیں۔ گزشتہ روزسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اورپنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 137 سےپی ٹی آئی امیدوارابوذرمقصود چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے کے بعدتحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کےپس پردہ بڑےپیمانےپرپیسوں کےلین دین کی خبروں نےزورپکڑلیاہے۔ یادرہےکہ نجم ثاقب اورابوذرمقصودچدھڑکی مبینہ آڈیومیں نجم ثاقب ابوذرکوکہہ رہےہیں کہ ٹکٹ کےحصول کیلئےوالدصاحب یعنی ثاقب نثارنےبہت محنت کی ہے۔ بس ایک بارگھرآکران کاشکریہ اداکردینا۔ نجم …

مزید پڑھیں »

پنجاب مفت آٹاسکیم – کرپشن کےسنگین الزامات

Punjab free atta scheme corruption charges

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینئررہنمااورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےمفت آٹاسکیم کےخلاف دئیےگئےبیان کےبعدپارٹی کی جانب سےسخت ردعمل سامنےآیاہے،جسےبہت سےمیڈیاچینلزپر’شاہدخاقان عباسی کون لیگ کی جانب سےکراراجواب ‘ کےعنوان سےشہ سرخیوں میں جگہ دی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ لاہورمیں ایک سیمینارسےخطاب کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی نےپنجاب میں مفت آٹاسکیم پرسنگین الزام لگاتےہوئےکہاکہ اس سکیم پرپورے84ارب روپےخرچ ہوئے،جس میں 20ارب روپےکرپشن کی نظرہوگئے۔ کیاملااس غریب کوجس کیلئے84ارب روپےخرچ کئےگئے۔ان کامزیدکہناتھاکہ جب تک سیاسی قیادت وژن نہیں دےگی،نظام نہیں چل سکتا۔   اپنی ہی پارٹی کےفلیگ شپ منصوبےپرپارٹی ہی کےایک بڑےرہنماکی جانب سےاتنےبڑےالزام کوانتہائی سنجیدگی سےلیاگیااورترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نےٹویٹرپراس کاجواب دیتےہوئےکہا: "رمضان …

مزید پڑھیں »

پرویزالہیٰ کےگھرپولیس کادھاوا

Ch Pervez Elahi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورپولیس کی بھاری نفری کاسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کےلاہورمیں ظہورالہیٰ روڈپرواقع گھرچھاپہ ۔ اہلکاروں نےہاتھوں سےگیٹ توڑنےمیں ناکامی کےبعدبکتربندی گاڑی کی ٹکرسےگھرکادروازہ توڑدیا۔ اہلکارگھرکےاندرداخل ہوگئے۔ چودھری پرویزالہیٰ کےگھرچھاپہ گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن میں درج ایک مقدمہ کےسلسلےمیں ماراگیا۔ چھاپہ مارکارروائی رات تقریباً12بجےشروع ہوئی اوراس کاسلسلہ رات گئےتک جاری رہا۔ پولیس کےچھاپےکےدوران گھرکےاندرسےبھرپورمزاحمت کی گئی ، پولیس اہلکاروں پرپتھراورپانی پھینکےگئے۔ پولیس اہلکاروں نےگھرکےاندرداخل ہوتےہی وہاں موجودکچھ گھریلوملازمین کوحراست میں لےلیا۔ تاہم مسلسل کوشش کےباوجودپولیس پرویزالہیٰ کوحراست میں لینےمیں ناکام رہی۔ رات گئےشروع ہونےوالایہ آپریشن صبح چھ بجےختم کردیاگیااورپولیس اہلکارگھرسےچلےگئے۔ عمران خان کاردعمل چئیرمین تحریک انصاف عمران کی …

مزید پڑھیں »

عازمین حج کیلئےاچھی خبر

passport submission date for Hajj pilgrims 2023

ویب ڈیسک ۔۔ عازمین حج کی سہولت کومدنظررکھتےہوئےوزارت مذہبی امور نےمتعلقہ بینک برانچوں میں پاسپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ وزارت مذہبی امورنے عازمین حج کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے "سعودی ویزا بائیو” اسمارٹ فون ایپ استعمال کریں۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں عازمین حج مدد کے لیے 2 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان قریبی گیریزویزاسینٹر جا سکتے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں، وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا تھا …

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف کی ایک اورویڈیولیک

Imran Khan PTI

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کی جانب سےپنجاب اسمبلی کےالیکشن کیلئےٹکٹوں کی تقسیم کااعلان ہوتےہی تحریک انصاف کےاندرایک لڑائی چھڑگئی ہےاورطرح طرح کی خبریں سامنےآرہی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرآئی ہےجس میں پی ٹی آئی کےعہدہدارٹکٹوں کے لئےایک دوسرے پرالزامات لگاتے ہوئےدیکھےجاسکتےہیں۔ یادرہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے پی پی اٹھہتر اور پی پی اناسی کےلئےٹکٹ کےامیدوارانٹرویو سےپہلےایک دوسرے پرسنگین الزامات لگاتےرہے۔ عمران خان نےپی پی78 اور پی پی 79میں فیصل چیمہ اورفیصل گھمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے،ٹکٹوں کی تقسیم پر جنرل سیکرٹری یوتھ سرگودھا ارسلان منج اور عامر چیمہ میں بحث چھڑ گئی۔ ارسلان منج نےاعتراض …

مزید پڑھیں »

الیکشن کیلئےفنڈزنہیں دینگے،خواجہ آصف

Khwaja Asif Interview

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع اورمسلم لیگ ن کےسینئررہنماخواجہ آصف دوٹوک اورواضح الفاظ میں کہاہےکہ حکومت نہ تومذاکرات پرڈکٹیشن لےگی نہ الیکشن کیلئےفنڈزدےگی۔ وہ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں اظہارخیال کررہےتھے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ ہم سپریم کورٹ کا2/3کافیصلہ نہیں مانتے،ہمارےلئےاکثریتی فیصلےکی اہمیت ہے۔ سپریم کورٹ میں احتراماً پیش ہورہےہیں۔ مذاکرات ہوئےبھی آغاز۲۰۱۸سےہوگاجب ایک ناجائزحکومت کاجنم ہوا۔ انہوں نےکہاتحریک انصاف کودوبارہ مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،ہم ایسانہیں ہونےدینگے۔ سپریم کورٹ میں سیاست گھس گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں اختلافات کیلئےدیگرادارےکیوں مشکل اٹھائیں۔ ہیں کیوں ڈکٹیٹ کیاجارہاہے؟

مزید پڑھیں »

پی آئی اےعملےکی بدتمیزی،ویڈیووائرل

PIA Cabin Crew Misbehave

ویب ڈیسک ۔۔ باکمال لوگ،لاجواب سروس کےحوالےسےآپ اکثرخبریں پڑھتےرہتےہیں۔ یہ خبربھی اسی سےمتعلق ہے۔ خبرکےمطابق پی آئی اےانتظامیہ نےاپنی خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کےخلاف ایک نجی ہوٹل میں عملےکےساتھ بدتمیزی کرنےکےالزام میں تادیبی کارروائی کی ہے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق یہ واقعہ اسلام آبادکےایک نجی ہوٹل میں پیش آیاجہاں پی آئی اےکی فلائٹ اٹینڈنٹ انیداآرائیں اوران کےکچھ کولیگ کمرہ لینےکی غرض سےپہنچے۔ ہوٹل میں کمرہ خالی نہ ہونےپرانیداآرائیں غصےمیں آگئیں اورہوٹل عملےکوخوب سنائیں۔ اس کےعلاوہ انہوں نےریسپشن پرپڑےہوئےفون کاریسیوربھی غصےمیں نیچےپٹخ دیا۔ اس صورتحال پرہوٹل انتظامیہ نےسکیورٹی بلالی اورپی آئی اےکےملازمین کوباہرنکالنےکیلئےکہا۔ معاملہ نوٹس میں آنےپرقومی ائرلائننے ایئر ہوسٹس انیدا آرائیں کو دو …

مزید پڑھیں »

خواجہ سراوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس

driving license for transgenders

ویب ڈیسک ۔۔ خواجہ سراوں کےبنیادی حقوق کی جانب ایک قدم اوربڑھاتےہوئےپنجاب میں خواجہ سراءوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاکام شروع ہوگیاہے۔ اس حوالےسےلاہورسٹی ٹریفک پولیس نےکام کاآغازبھی کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، محکمہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ 10 دنوں میں لبرٹی مارکیٹ میں تحفظ مرکز برائےٹرانس جینڈرز سے دس سے زائد افراد کولرننگ لائسنس پرمٹ جاری کیے ہیں۔ پولیس کےمطابق لرنرپرمٹ کے اجراء کےبعد مستقل لائسنس جاری کیا جائے گا۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ارکان نےتحفظ مراکزکے قیام پرٹریفک پولیس کا شکریہ اداکیا۔ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا عمل دن کے 24 گھنٹےاورہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق …

مزید پڑھیں »