ویب ڈیسک ۔۔ ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نےایچ ای سی اسکالرشپ اورایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلےکےخواہشمند امیدواروں کے لیےہائرایجوکیشن ایپٹیچیوڈ ٹیسٹ (ایچ اےٹی) کےشیڈول کا اعلان کردیاہے۔ ایچ ای سی یہ ٹیسٹ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے ذریعے تمام ایچ ای سی سکالرشپ ایوارڈزمذکورہ پروگراموں میں داخلوں کیلئےیکساں اورشفاف انتخابی عمل کے ذریعےمنعقد کرتاہے۔ ایچ اےٹی میں رجسٹریشن بارےضروری معلومات درج ذیل ہیں۔ ایچ اےٹی کے ورژن یہ ٹیسٹ 16سال یااس کےمساوی تعلیم پردرج ذیل 5کیٹگریزمیں لیاجائےگااورامیدواروں کواس کے مطابق رجسٹریشن کرنےکامشورہ دیاجاتاہے۔ اہلیت وہ امیدوار جو مستقبل کے اسکالرشپ پروگراموں کے لیے …
مزید پڑھیں »تحریک انصاف کی نئی آڈیولیک
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی ایک کےبعدایک سامنےآنےوالی آڈیولیکس نےلوگوں کوحیران کرکےرکھ دیاہے۔ سامنےآنےوالی ایک تازہ ترین آڈیولیک بھی سننےسےتعلق رکھتی ہے۔ اس آڈیولیک کےمطابق عام انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ اورعمران خان سےملاقات کیلئےکم ازکم 1کروڑروپےسےزائدڈونیشن مقررکیاگیاہے۔ آڈیولیک میں سینئرپارٹی رہنمااعجازچودھری اوراسلام آبادسےتعلق رکھنےوالےچودھری حفیظ نامی شخص آپس میں بات کرتےسنےجاسکتےہیں۔ چوہدری حفیظ نامی شخص پی پی 114 سے رانا شوکت کیلئے ٹکٹ لینےکی درخواست کررہاہے۔ کال کرنے والے شخص نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ ٹکٹ کیلئے کتنا ڈونیشن دینا پڑے گا؟اعجازچوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں ڈونیشن کی کوئی حدنہیں، تاہم جس وقت امیدوارکی …
مزید پڑھیں »راناثنااللہ کاعمران خان کوبڑاچیلنج
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نےکوئی لگی لپٹی رکھےبغیرکہہ دیاکہ چاہےعمران خان جتنامرضی زورلگالیں،الیکشن 14مئی کونہیں ہونگے۔عام انتخابات ایک ساتھ ہونگےاوراسی سال ہونگے۔ رانا ثنااللہ نےفیصل آبادمیں ایک اجتماع سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دینےوالوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، 2018میں میرے حلقے کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا،مقصدمجھےکمزورکرناتھالیکن حلقےکےعوام نےاس کےباوجودمجھ پراعتمادکیا۔آج میرے پاس کوئی عہدہ ہے تو وہ آپ کی خدمت کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی زورلگائیں،الیکشن 14 مئی کونہیں ہوں گے، انتخابات اکٹھے ہوں گے اور مقررہ وقت پراسی سال ہوں گے۔
مزید پڑھیں »الیکشن فنڈزکیس: اٹارنی جنرل کاصاف جواب
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب اسمبلی کےانتخابات کیلئےسپریم کورٹ نےبراہ راست سٹیٹ بنک کو21ارب روپےوزارت خزانہ کوجاری کرنےکاحکم دےدیا۔ حکم کےمطابق وزارت خزانہ یہ رقم الیکشن کمیشن کودےگااورالیکشن کمیشن پیرکےروزرقم ملنےکےحوالےسےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائےگا۔ جمعہ کےروزسپریم کورٹ میں فنڈزالیکشن کمیشن کونہ ملنےکےخلاف چیف جسٹس کےچیمبرمیں سماعت ہوئی ۔ سماعت میں اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کےحکام اوراسٹیٹ بنک کےڈپٹی گورنراوردیگراعلیٰ افسران پیش ہوئے۔ ذرائع کےمطابق اٹارنی جنرل کوفنڈزالیکشن کمیشن کونہ دینےپرکڑےسوالات کاسامناکرناپڑا۔ ذرائع کاکہناہےکہ اٹارنی جنرل کااس موقع پرکہناتھاکہ اگرپارلیمنٹ فنڈزدینےسےروک دےتوکیسےدےسکتےہیں؟ ذرائع کے مطابق ججزنےفنڈزجاری نہ کرنےپراظہاربرہمی کرتےہوئے واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔ ان …
مزید پڑھیں »طارق ٹیڈی پرٹوٹنےوالی تباہی کی داستان
طارق ٹیڈی ۔۔ ایک ستارہ جوڈوب کربھی چمک رہاہے ۔۔ برصغیرپاک وہندمیں کامیڈی کی بات ہواورپاکستان کاذکرنہ ہو ۔۔ ایساہوہی نہیں سکتا ۔۔ فلم ہو ۔۔ ٹی وی ہو یاسٹیج ۔۔ پاکستان نےایسےایسےنگینےپیداکئےہیں کہ جنہیں ایک لمبےعرصےتک ان کےبےپناہ ٹیلنٹ اورخدادادصلاحیتوں کی بنیادپریادرکھاجائےگا ۔۔ ایسےہی بہت سےناموں میں سےایک نام ہے ۔۔ طارق ٹیڈی ۔۔ طارق ٹیڈی اپنےنام کی طرح ۔۔ دکھنےمیں بھی دھان پان اورکمزورسےتھے ۔۔ لیکن ان کی کامیڈی اتنی جاندارتھی کہ انہیں پنجابی سٹیج ڈرامےکاہیوی ویٹ چیمپئن کہاجائےتوبالکل بھی غلط نہ ہوگا۔۔ وہ آیا ، اس نےدیکھااوراس نےفتح کرلیا ۔۔ جیسی مثالیں طارق ٹیڈی جیسےلوگوں کیلئےہی بنی …
مزید پڑھیں »عدالتی اصلاحات بل پرعملدرآمدروک دیاگیا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےمجوزہ پریکٹس اینڈپروسیجربل2023کےخلاف درخواستوں کی مختصرسماعت کےبعدبل پرعملدرآمدروکنےکاحکم جاری کردیا۔ اپنےحکم میں چیف جسٹس نےلکھاہےکہ صدراس بل پردستخط کریں یانہ کریں،اس پرعملدرآمدنہیں ہوگا۔ اپنےحکمنامےمیں چیف جسٹس نےمزیدلکھاکہ بادی النظرمیں ایسےلگتاہےکہ جیسےاس بل کےذریعےعدالت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔ دیکھیں گےکہ کیاپارلیمنٹ عدالتی معاملات میں مداخلت کرسکتی ہےیانہیں؟ عدالت عظمیٰ میں 8 رکنی لارجر بینچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں۔ حالیہ …
مزید پڑھیں »راناثنااللہ کاسنسنی خیزانٹرویو۔۔
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلائےاورنااہل کر دے،پارلیمنٹ نے انتخابات کیلئےپیسےدینےکابل مستردکردیاتوفنڈزجاری نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےسماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اینکرسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔ راناثنااللہ کاکہناتھا صدرعدالتی اصلاحات بل قانونی رائےلینےکیلئےسپریم کور ٹ کونہیں بھیج سکتے،کیونکہ عدالت عظمیٰ کوپارلیمان کی قانون سازی میں مداخلت کا اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ اس قانون کواسٹرائیک ڈاؤن نہیں کرسکتی،ایساکیاگیاتویہ آئین سےتجاوزہوگا۔ راناثنااللہ نےکہاکہ ہم نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کیے،بلکہ چیف جسٹس کی ذات میں مرتکزاختیارات کوسپریم کورٹ ہی کےججزمیں تقسیم کیاگیاہے۔ اگرہم سپریم کورٹ کےاختیارات خودلےلیتےتوسوال اٹھایاجاسکتاہے۔ آئین کی پچاسویں سالگرہ کےموقع پرقومی …
مزید پڑھیں »عمران خان کےنئےانکشافات ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کہتےہیں موجودہ حکمران مجھےاس لئےقتل کرواناچاہتےتھےکیونکہ ان کاخیال تھاکہ گرفتاری کی صورت میں میری مقبولیت میں اضافہ ہوجائےگا۔ان کاکہناتھاقوم تیارہوجائے۔الیکشن نہ کرائے تو سڑکوں پرنکلیں گے۔ اپنی حکومت کے خاتمےکاایک سال مکمل ہونے پرعوام سے ویڈیو لنک کےذریعےخطاب کرتے ہوئےعمران خان کاکہناتھامجھےنکالنےکےپیچھے ایک بہت بڑی سازش تھی جومجھے نکالنے سےایک سال پہلےشروع ہوچکی تھی ۔ میں مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ کوملاتواس نے مجھے سازش کے بارےمیں آگاہ کیا۔ اس نے بتایا تمہارا آرمی چیف تمہارے خلاف سازش کر رہا ہے۔ میں بڑا حیران ہوا کہ ہم تو ایک پیج پر ہیں، میں …
مزید پڑھیں »پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر
ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کےخلاف وائٹ پیپرجاری کریں گے۔ عمران خان نےاسی حوالےسےزمان پارک میں آج تنظیمی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اورعدلیہ کی آزادی پرجدوجہد کی حکمت عملی طےکی جائےگی۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرےگی۔ عمران خان ویڈیو لنک خطاب کےدوران وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے۔ وائٹ پیپر میں حکومتی کارکردگی اور دیگرامورپرعوام کی توجہ دلائی جائےگی۔
مزید پڑھیں »پراپرٹی ٹیکس: لاہورہائیکورٹ کابڑافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ جائیدادوں پرٹیکس کےحوالےسےلاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پرٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار۔ عدالت نےٹیکس کے نفاذ کے خلاف 1200 سےزائد درخواستیں منظورکرلیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے محمد عثمان گل سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کےوکلانےوفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس لگانا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت صوبوں کا اختیار ہے۔ وفاقی حکومت کا ٹیکس لگانا خلاف آئین ہے۔ درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ اضافی پلاٹوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات …
مزید پڑھیں »