Home / پنجاب مفت آٹاسکیم – کرپشن کےسنگین الزامات

پنجاب مفت آٹاسکیم – کرپشن کےسنگین الزامات

Punjab free atta scheme corruption charges

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینئررہنمااورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےمفت آٹاسکیم کےخلاف دئیےگئےبیان کےبعدپارٹی کی جانب سےسخت ردعمل سامنےآیاہے،جسےبہت سےمیڈیاچینلزپر’شاہدخاقان عباسی کون لیگ کی جانب سےکراراجواب ‘ کےعنوان سےشہ سرخیوں میں جگہ دی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ لاہورمیں ایک سیمینارسےخطاب کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی نےپنجاب میں مفت آٹاسکیم پرسنگین الزام لگاتےہوئےکہاکہ اس سکیم پرپورے84ارب روپےخرچ ہوئے،جس میں 20ارب روپےکرپشن کی نظرہوگئے۔ کیاملااس غریب کوجس کیلئے84ارب روپےخرچ کئےگئے۔ان کامزیدکہناتھاکہ جب تک سیاسی قیادت وژن نہیں دےگی،نظام نہیں چل سکتا۔  

اپنی ہی پارٹی کےفلیگ شپ منصوبےپرپارٹی ہی کےایک بڑےرہنماکی جانب سےاتنےبڑےالزام کوانتہائی سنجیدگی سےلیاگیااورترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نےٹویٹرپراس کاجواب دیتےہوئےکہا:

"رمضان میں پنجاب،خیبرپختونخوا , سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔”

حکومت پنجاب نےبھی خاموشی توڑدی

نگران حکومت پنجاب نےالزام پرردعمل دیتےہوئےمطالبہ کیاہےکہ یاتوشاہدخاقان عباسی معافی مانگیں یااپنےالزام کوثابت کریں۔ نگران وزیراطلاعات عامر میر کہتے ہیں مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی۔آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے۔ پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

الیکشن کیلئےفنڈزنہیں دینگے: خواجہ آصف

تحریک انصاف کاتحقیقات کامطالبہ

تحریک انصاف نےبھی پنجاب میں فری آٹاسکیم میں کرپشن کےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ فوادچودھری نےٹویٹ کرکےحکومت سےمطالبہ کیاکہ فری آٹاسکیم پرلگنےوالےالزامات کی سچائی قوم کےسامنےلائی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …