Home / نجم ثاقب کی آڈیو،تحقیقات شروع

نجم ثاقب کی آڈیو،تحقیقات شروع

Saqib Nisar Son Najam Saqib audio leak

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں الیکشن کس تاریخ کوہونگے ، اس حوالےسےتاحال کوئی حتمی بات سامنےنہیں آئی لیکن پنجاب میں تحریک انصاف کےامیدواروں میں تقسیم کی گئی پارٹی ٹکٹوں کولیکرنت نئی خبریں اوراسکینڈلزضرورسامنےآرہےہیں۔

گزشتہ روزسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اورپنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 137 سےپی ٹی آئی امیدوارابوذرمقصود چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے کے بعدتحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کےپس پردہ بڑےپیمانےپرپیسوں کےلین دین کی خبروں نےزورپکڑلیاہے۔

یادرہےکہ نجم ثاقب اورابوذرمقصودچدھڑکی مبینہ آڈیومیں نجم ثاقب ابوذرکوکہہ رہےہیں کہ ٹکٹ کےحصول کیلئےوالدصاحب یعنی ثاقب نثارنےبہت محنت کی ہے۔ بس ایک بارگھرآکران کاشکریہ اداکردینا۔ نجم ابوذرکوتاکیدکرتےہیں کہ آج ہی شام کوابوسےجپھی ڈالنےآجانا۔ جس پرابوذرکہتاہےکہ وہ گھرآجائےگا۔

اسی آڈیوکےدوسرےحصےمیں نجم ثاقب میاں عزیرنامی ایک دوسرےشخص سےابوذرکی ٹکٹ کےحوالےسےبات کرتےہوئےتاکیدکرتاہےکہ ایک کروڑبیس لاکھ سےکم کسی صورت نہ لینا۔ میری بات نہ مانی تومیں تم سےکبھی بات نہیں کروں گا۔ میاں عزیرکےبارےمیں میڈیاکےذریعےپتاچلاہےکہ وہ نجم ثاقب کےکلاس فیلوہیں۔

ثاقب نثارنےتصدیق کردی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنےتصدیق کی ہےکہ آڈیومیں آوازان کےبیٹےنجم ہی کی ہےلیکن جملوں کوتوڑمروڑکوپیش کیاگیاہے۔

تحریک انصاف نے چھان بین شروع کردی

نجم ثاقب اورابوذرکی آڈیولیک کامعاملہ میڈیامیں اچھاخاصااچھلنےکےبعدتحریک انصاف نےتحقیقات کرنےکافیصلہ کیاہے۔ دوسری جانب الیکٹرانک میڈیاپی ٹی آئی امیدوارابوذرچدھڑکےحوالےسےیہ خبرسامنےلایاہےکہ موصوف ریکارڈیافتہ ہیں اوران پر2021 میں ایک مقدمہ بھی درج ہوا۔

ادھرابوذرکے والد مقصود چدھڑکہتےہیں پولیس نے غلط پرچہ کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا تھاجبکہ عدالت نے مقدمہ جھوٹا قراردے کرخارج کردیا تھا۔ تاہم انہوں نےبیٹےکےٹکٹ کیلئےکسی کوبھی رقم دینےکی تردیدکی اورکہاکہ نجم ثاقب میرے بیٹے کا کلاس فیلو ہے، ٹکٹ کیلئے ثاقب نثار نے سفارش کی تھی۔

یہاں قارئین کیلئےیہ خبربھی دلچسپ کاباعث ہوگی کہ ابوذر چدھڑکوپی ٹی آئی میں شامل ہوئےمحض چند ماہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، مڈل مین میاں عزیر اور ٹکٹ ہولڈر ابوذر لندن میں اکھٹے پڑھتے رہے ہیں۔

اعجازچودھری کی آڈیولیک

یادرہےکچھ روزپہلےتحریک انصاف کےسینئررہنمااعجازچودھری کی بھی ایک آڈیولیک ہوئی تھی جس میں وہ پی پی 114کےامیدوارکیلئےچودھری حفیظ نامی کسی شخص سےبات کررہےہیں۔ آڈیومیں اعجازچودھری پارٹی ٹکٹ کیلئےکم سےکم ایک کروڑپارٹی فنڈدینےکیلئےکہتےہیں ۔ اعجازچودھری نےاس آڈیوکوتسلیم کرتےہوئےکہاتھاکہ آوازانہی کی ہےلیکن اس میں ان کےجملوں کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …