Home / پرویزالہیٰ کےگھرپولیس کادھاوا

پرویزالہیٰ کےگھرپولیس کادھاوا

Ch Pervez Elahi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورپولیس کی بھاری نفری کاسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کےلاہورمیں ظہورالہیٰ روڈپرواقع گھرچھاپہ ۔ اہلکاروں نےہاتھوں سےگیٹ توڑنےمیں ناکامی کےبعدبکتربندی گاڑی کی ٹکرسےگھرکادروازہ توڑدیا۔ اہلکارگھرکےاندرداخل ہوگئے۔

چودھری پرویزالہیٰ کےگھرچھاپہ گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن میں درج ایک مقدمہ کےسلسلےمیں ماراگیا۔ چھاپہ مارکارروائی رات تقریباً12بجےشروع ہوئی اوراس کاسلسلہ رات گئےتک جاری رہا۔

پولیس کےچھاپےکےدوران گھرکےاندرسےبھرپورمزاحمت کی گئی ، پولیس اہلکاروں پرپتھراورپانی پھینکےگئے۔ پولیس اہلکاروں نےگھرکےاندرداخل ہوتےہی وہاں موجودکچھ گھریلوملازمین کوحراست میں لےلیا۔ تاہم مسلسل کوشش کےباوجودپولیس پرویزالہیٰ کوحراست میں لینےمیں ناکام رہی۔ رات گئےشروع ہونےوالایہ آپریشن صبح چھ بجےختم کردیاگیااورپولیس اہلکارگھرسےچلےگئے۔

عمران خان کاردعمل

چئیرمین تحریک انصاف عمران کی پرویزالہیٰ کےگھرچھاپےکی شدیدمذمت۔ کہاچادراورچاردیواری کےتقدس کوپامال کیاگیا۔ ایسی بربریت تومشرف دورمیں بھی نہیں دیکھی۔آئین اورجمہوریت کوپامال کیاجارہاہے،آج لائحہ عمل دوں گا۔ یہ سب پی ٹی آئی کوکرش کرنےکیلئےلندن پلان کاحصہ ہے۔ انہوں نےپہلےمیرےگھرپرحملہ کیا،اب پرویزالہیٰ کےگھرحملہ کیاہے۔

مونس الہیٰ کابیان

چودھری پرویزالہیٰ کےبیٹےمونس الہیٰ جواس وقت سپین میں ہیں کہتےہیں ان کےوالدکواس کیس میں گرفتارکرنےکی کوشش کی جارہی ہےجس میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …