ویب ڈیسک ۔۔ بھارت سےتعلق رکھنےوالےدنیا کےامیرترین افرادمیں شامل مکیش امبانی اپنے اثاثوں اور دولت کے باعث اکثرخبروں میں رہتے ہیں۔ مکیش امبانی کےبارےمیں ایک اورخبرسامنےآئی ہےجسےپڑھنےوالےحیرت سےدنگ رہ گئےہیں۔
مکیش امبانی نےانتہائی سخاوت کامظاہرہ کرتےہوئےاپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سےخدمت کرنےوالےملازم منوج مودی کو 1500کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دےدی۔
یہ پراپرٹی ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے۔ورنداوننامی 22منزلہ عمارت 1.7لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ خدمت کااتنابڑاانعام ملنےپرمنوج مودی کےتووارےنیارےہوگئےہیں۔