ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی طلبہ وطالبات کیلئےبیرون ملک اعلیٰ تعلیم کاسنہری موقع۔ سوئٹزرلینڈکی حکومت نےہائرایجوکیشن کمیشن کےساتھ ملکرپاکستانی طلبہ کیلئےاگلےتعلیمی سال 2024-25کیلئےایکسیلینس اسکالرشپس کااعلان کیاہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع خبرکےمطابق یہ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ رزکیلئےدستیاب ہیں۔ کم ازکم ماسٹرڈگری کےحامل ہی اس اسکالرشپ کےاہل ہونگے۔ یہ پروگرام سوئٹزرلینڈمیں ڈاکٹریٹ یاپوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پرتحقیق یااعلیٰ تعلیم کےخواہاں افرادکیلئےہے۔ خواہشمندامیدواروں کیلئےپوسٹ گریجویٹ کےبعدایک سال کی تحقیق،ماسٹرزکےبعدتین سالہ پی ایچ ڈی اورایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھےگئےہیں۔ درخواستیں جمع کروانےکی آخری تاریخ 30ستمبرہے۔ اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں »ممکنہ بڑی گرفتاری پرراناثنااللہ کاردعمل
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ن لیگ کےرہنماراناثنااللہ ٹی وی ٹاک شوزکےپسندیدہ مہمان سمجھےجاتےہیں، ہرکوئی انہیں اپنےشومیں بلاناچاہتاہےکیونکہ وہ اپنی گفتگوکوئی بڑی خبریابات ضرورکرتےہیں۔ ہم نیوزپرمنصورعلی خان کےپروگرام میں اینکرنےراناثنااللہ کوان کےایک حالیہ بیان کاحوالہ دیاجس میں انہوں نےکہاتھاکہ نوازشریف کی واپسی بارےانہیں گرین سگنل مل چکاہے۔ اینکرنےپوچھاکہ راناصاحب اس گرین سگنل یاگارنٹی سےآپ کی کیامرادہے؟ سوال کاجواب دیتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ اس وقت عدلیہ میں ثاقب نثاری ٹولہ موجود نہیں ، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ میں بھی عمران خان کےسب سےبڑےسپورٹرفیض حمیداورقمرباجوہ گھرجاچکےہیں ۔ عدلیہ میں اگرثاقب نثارکی کوئی باقیات موجودہیں تووہ بھی ستمبرمیں رخصت ہوجائیں گی۔ ان لوگوں کےجانےسےنوازشریف کی واپسی کیلئےراستہ یقیناً …
مزید پڑھیں »پاکستانی طلبہ کیلئےامریکی یونیورسٹیوں میں سنہری موقع
ویب ڈیسک ۔۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس ای ایف) نے پاکستانی طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ سمسٹر ایکسچینج پروگرام 2024 کا اعلان کردیاہے۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، کل وقتی انڈرگریجویٹ پاکستانی طلباء کو امریکہ میں ایک سمسٹر تک تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انڈرگریجویٹ سمسٹر ایکسچینج پروگرام 2024 اہلیت کا معیار درخواست دہندگان کو ہونا چاہئے پاکستانی شہری 25سال سے کم عمر فی الحال پاکستان کے کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ ہو ان کی …
مزید پڑھیں »عمران کی سزامعطل، ن لیگ کاسخت ردعمل
ویب ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزامعطل۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کاایک لاکھ روپےکےضمانی مچلکوں کےعوض رہائی کاحکم۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اورجسٹس طارق محمودجہانگیری پرمشتمل دورکنی بینچ نےمحفوظ فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کےمطابق تفصیلی فیصلہ بھی آج ہی جاری کردیاجائےگا۔ عمران خان کی فوری رہائی میں بڑی رکاروٹ قومی میڈیاکی خبروں کےمطابق توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہونےکےباوجودعمران خان کی فوری رہائی ممکن نہیں کیوکہ وہ سائفرکیس میں پہلےسے30اگست تک جوڈیشل ریمانڈپرہیں۔ سائفرکیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کوآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں ایف …
مزید پڑھیں »جیل میں عمران خان کیلئےدیسی مرغے،بکرے
ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی چیئرمین کواٹک جیل میں فراہم کی جارہی سہولتوں کےبارےمیں تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق عمران خان کی فرمائش پرانہیں دیسی چکن اورمٹن دیسی گھی میں پکاکردیاجاتاہے،تاہم اس کی ادائیگی وہ اپنی جیب سےکرتےہیں۔ کھانےکامینیو اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہر اورجسٹس مندوخیل کے چیمبرز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ اس رپورٹ کےمطابق جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی …
مزید پڑھیں »اس برس کتنےپاکستانی بیرون ملک گئے؟
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےخراب معاشی حالات اوربہترمستقبل کی تلاش میں پاکستانیوں کابیرون ملک جانےکاسلسلہ زورپکڑنےلگا۔ ایک رپورٹ کےمطابق روزگارکی تلاش میں 2023کےپہلےسات ماہ کےدوران 4لاکھ 50ہزارسےزائدپاکستانی بیرون ملک چلےگئے۔ رپورٹ کےمطابق بیرون ملک جانےوالوں میں ڈاکٹرز،انجینئرز،بنک منیجرز،آئی ٹی ایکسپرٹ،سیلزمین اورعام مزدورشامل ہیں۔ جرمن شہریت کاحصول بہت آسان خلیجی اخبارکےرپورٹ کےمطابق روزگارکی تلاش میں پاکستانیوں نےسب سےزیادہ رخ سعودی عرب کاکیا۔ تقریباًدولاکھ سےزائدافرادروزگارکےسلسلےمیں سعودی عرب منتقل ہوئے۔ اس کےعلاوہ ایک لاکھ سےکچھ زیادہ متحدہ عرب امارات ، پینتیس ہزارکےقریب قطر، تقریباًاتنےہی عمان، آٹھ ہزارکےقریب بحرین جبکہ سولہ ہزارنےروزگارکےسلسلےمیں ملائشیاکارخ کیا۔
مزید پڑھیں »پاکستانی ائرپورٹس پرجدیدسسٹم لگانےکامنصوبہ
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےتین بڑے ایئرپورٹس پرپرندوں کےطیاروں سےٹکرانےکےواقعات کےمستقل بنیادوں پرتدارک کیلئےجدیدترین سسٹم کی تنصیب کافیصلہ کیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کی خبرکےمطابق برڈریپیلنٹ سسٹم (پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا نظام) طیاروں کا سفر محفوظ بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ اس سسٹم کونصب کرنےکے بعد ٹیسٹ کیا جائے گااوراس کے بعد ٹھیکا لینے والی کمپنی کو گرین سگنل دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ آئندہ برس کےآغازمیں مکمل کر لیا جائے گااوراس کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نےملکی وغیرملکی کمپنیوں سے پیشکشیں بھی طلب کرلی ہیں۔ یہاں یہ بات واضح رہےکہ پاکستانی ائرپورٹس کےقریب پرندوں کےطیاروں سےٹکرانےکےپےدرپےواقعات رونماہوتےہیں۔ …
مزید پڑھیں »پاکستانی حج وعمرہ زائرین کیلئےبڑی خوشخبری
ویب ڈیسک ۔۔ حج اورعمرہ زائرین کیلئےبڑےریلیف کااعلان کرتےہوئےسعودی ٹورازم اتھارٹی نے پاکستان میں سفری منصوبہ بندی اوربکنگ ایپ ‘نسک کا آغازکردیا۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے معاہدوں کے درمیان،حجازمقدس میں سفرمیں مددکےلیے تیارکردہ ایپلیکیشن منگل کو لانچ کی گئی۔ نسک ایک موبائل ایپلی کیشن ہےجو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور اس سے باہر کے مسلمانوں کے لیے اسلامی رسومات اورطریقوں کو انجام دینے کے عمل کو آسان بنانے اور بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ صارفین کو ای ویزا، نماز، روزہ، اور دیگر مذہبی سرگرمیوں سے متعلق رہنمائی …
مزید پڑھیں »چیئرلیفٹ حادثہ: تمام افرادکوبچالیاگیا،پاک فوج کوقوم کاخراج تحسین
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخواکےشہربٹگرام میں پاشتوکےمقام پرچیئرلفٹ میں صبح پونےآٹھ بجےسےپھنسےآٹھوں افرادکوتقریباً پندرہ گھنٹےکی مسلسل کوششوں کےبعدبحفاظت ریسکیوکرالیاگیا۔ریسکیوآپریشن میں پاک آرمی ایوی ایشن اورایس ایس جی کمانڈوزنےحصہ لیا۔ صبح تقریباً گیارہ بجےسےشروع ہونےوالےاس انتہائی پیجیدہ اورخطرناک ریسکیوآپریشن کاآغازپاکستان آرمی کی جانب سےکیاگیا۔ شروع میں ایوی ایشن کاایک ہیلی کاپٹرآیاجس نےصورتحال کاجائزہ لیااورواپس چلاگیا، اس کےبعدایک اورریسکیوآپریشن لانچ کیاگیاجس میں ہیلی کاپٹرکےذریعےایک کمانڈوکورسی کےذریعےچیئرلفٹ تک پہنچایاگیا، کمانڈونےچیئرلفٹ میں پھنسےاسکول کےچھ بچوں اوران کےدواساتذہ کونکالنےکی سرتوڑکوشش کی لیکن موسم کی خرابی ، چیئرلفٹ کی وائر،ہیلی کاپٹرکی ہواکےباعث چیئرلفٹ کےہلنےاوربچوں کےخوفزدہ ہوجانےکےباعث ریسکیوکی اس پہلی کوشش کوکامیاب نہ کیاجاسکا۔ ریسکیوکی پہلی کوشش کےبعدپاک …
مزید پڑھیں »پنجاب: انٹرپارٹ 2کےنتائج کی تاریخ کااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور دیگر بورڈز نے 12 ستمبر کو کلاس 12 (ایس ایس سی پارٹ ٹو) کے نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ تمام بورڈز کی طرف سے مکمل گزٹ بھی اسی تاریخ کو شائع کیے جائیں گے۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو آپ ٹیکسٹ میسج میں رول نمبر بھیج کر بھی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی …
مزید پڑھیں »