Home / سوئٹزرلینڈمیں اسکالرسپ کاسنہری موقع

سوئٹزرلینڈمیں اسکالرسپ کاسنہری موقع

scholarships in switzerland

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی طلبہ وطالبات کیلئےبیرون ملک اعلیٰ تعلیم کاسنہری موقع۔ سوئٹزرلینڈکی حکومت نےہائرایجوکیشن کمیشن کےساتھ ملکرپاکستانی طلبہ کیلئےاگلےتعلیمی سال 2024-25کیلئےایکسیلینس اسکالرشپس کااعلان کیاہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبرکےمطابق یہ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ رزکیلئےدستیاب ہیں۔ کم ازکم ماسٹرڈگری کےحامل ہی اس اسکالرشپ کےاہل ہونگے۔

یہ پروگرام سوئٹزرلینڈمیں ڈاکٹریٹ یاپوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پرتحقیق یااعلیٰ تعلیم کےخواہاں افرادکیلئےہے۔ خواہشمندامیدواروں کیلئےپوسٹ گریجویٹ کےبعدایک سال کی تحقیق،ماسٹرزکےبعدتین سالہ پی ایچ ڈی اورایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھےگئےہیں۔

درخواستیں جمع کروانےکی آخری تاریخ 30ستمبرہے۔ اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz Sharif suspends 8 PIMS senior officials on recommendations of the inquiry committee

سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ

Sunday, 30 August 2026 | Monitoring Desk وزیراعظم شہبازشریف نےپمزسانحے پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر …