Home / جڑانوالہ واقعہ: اصل سازش سامنےآگئی

جڑانوالہ واقعہ: اصل سازش سامنےآگئی

Jaranwala incident

ویب ڈیسک ۔۔ جڑانوالہ واقعہ دوافرادکی باہمی رنجش کانتیجہ نکلا، پولیس تفتیش میں نئےحقائق سامنےآگئے۔

قومی میڈیامیں شائع خبرکےمطابق جڑانوالہ واقعہ دوافرادکی باہمی رنجش کےنتیجےمیں پیش آیا۔ پولیس کےمطابق اس نے پہلے راجہ عمیراوراس کے بھائی راکی مسیح کو گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں مزید شواہد سامنے آنےپرتین دیگرملزموں پرویزعرف کوڈومسیح، دائود مسیح اورشاہد آفتاب مسیح کو گرفتارکیا گیا۔

پولیس ذرائع کاکہناہےکہ گرفتار ملزم پرویز کوڈو کوشبہ تھاکہ راجہ عمیرکےاس کی بیوی سےناجائزتعلقات ہیں اوراسی رنجش میں پرویزکوڈونے پہلے راجہ عمیرکےقتل کی منصوبہ بندی کی۔ اللہ دتہ نامی اجرتی قاتل کوراجہ عمیرکوقتل کرنےکیلئےہائرکیالیکن اللہ دتہ کوشش کے باوجود راجہ عمیر کو قتل کرنے میں ناکام رہا۔

منصوبہ بندی میں ناکامی کے بعد پرویزکوڈو نےدوسراطریقہ اختیارکرتےہوئے راجہ عمیرپرتوہین قرآن کا الزام لگانے کی سازش تیارکی،اس سازش میں اس کےساتھ دائود مسیح اورشاہد مسیح بھی شامل تھے۔

پرویز کوڈو نے راجہ عمیراورراکی مسیح کے نام سے توہین آمیز خط لکھااورقرآن کی بے حرمتی کرکے مقدس اوراق کو پھاڑکرگلی میں پھینکا۔ پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزم سے قرآن پاک کے اوراق کو گلی میں لٹکانے والی رسی اوردیگر شواہد برآمد کرلئے گئےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …