Home / سویڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی کیخلاف پرتشددہنگامے

سویڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی کیخلاف پرتشددہنگامے

Protest against Salwan Momika

ویب ڈیسک ۔۔ سویڈن میں مقیم عراقی پناہ گزین سلوان مومیکانامی ملعون اپنی حرکتوں سےبازنہ آیا۔ ملعون کی جانب سےایک بارپھرقرآن کریم کی بےحرمتی کی کوشش کےبعدپرتشددہنگامےپھوٹ پڑے۔ پولیس نےدوافرادکوگرفتارجبکہ متعددکوحراست میں لےلیا۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق اس بارملعون نےاپنی خباثت اورکمینگی کےمظاہرےکیلئےسویڈن کےشہرمالموکارخ کیاجہاں اس نےاتوارکےروزقرآن پاک کےبےحرمتی کی۔ واضح رہےکہ مالمومیں تارکین وطن کی بڑی تعدادرہائش پزیرہےاورشایداسی وجہ سےملعون نےاس شہرکاانتخاب کیا۔

مقامی میڈیاکےمطابق ملعون جس وقت اپنےغلیظ کردارکامظاہرہ کررہاتھااس وقت بڑی تعدادمیں لوگ وہاں موجودتھےجن میں بہت سےایسےتھےجوپورازورلگاکرملعون تک پہنچنےکی کوشش کررہےتھے۔ تاہم پولیس کی بڑی تعدادکی موجودگی کی وجہ سےایساممکن نہ ہوسکا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نےمومیکاکی جانب پتھربھی پھینکے۔

جائے وقوعہ سے حاصل ویڈیو میں دیکھاگیاکہ پولیس کی جانب سے روکے جانے سے قبل کچھ لوگ گھیرا توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک اورویڈیو میں،ایک شخص کوپولیس کی کارروکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے،جو مومیکا کواس مقام سےلے کرجارہی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Obama convince black men to vote Harris

ٹرمپ کےمقابلےکیلئےاوبامامیدان میں آگئے

ویب ڈیسک ۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح امریکی سیاست کےرنگ بھی تبدیل ہورہےہیں ۔ ری …