Home / سندھ میں ایم ڈی کیٹ امتحان کی نئی تاریخ

سندھ میں ایم ڈی کیٹ امتحان کی نئی تاریخ

MD CAT exam in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی سمیت سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا تحریری امتحان نئی تاریخ کے مطابق 10 ستمبرکو ہوگا۔

اس سےپہلے امتحان 27 اگست کو ہونا تھالیکن حکومت نےاسے ملتوی کردیا اوراب نگراں حکومت نے 10 ستمبر کی نئی تاریخ مقررکردی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے رواں سال کے ایم ڈی سی اے ٹی کے تحریری امتحان اورداخلوں کی ذمہ داری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے بتایا کہ کراچی میں تحریری امتحان کراچی یونیورسٹی کے مسکان گیٹ گراؤنڈ اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جب کہ اندرون سندھ کے لیے یہ لمز یونیورسٹی جامشورو میں ہوگا۔ حیدرآباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ اور لاڑکانہ پولیس ٹریننگ اسکول شہید بینظیر آباد نواب شاہ میں۔

ایم ڈی کیٹ نصاب 2023

پی ایم ڈی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کا نصاب وہی رہے گا جو پچھلے سال کے امتحانات کا تھا۔

ایم ڈی کیٹ میرٹ فارمولہ 2023

میٹرک سکور – 10 فیصد

انٹرمیڈیٹ (ایف ایس سی) – 40 فیصد

ایم ڈی کیٹ- 50 فیصد

ایم ڈی کیٹ امتحان کا ڈھانچہ

ایم سی کیوز کی کل تعداد: 200

امتحان کا دورانیہ: 3.5 گھنٹے

میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے کم از کم پاسنگ مارکس: 65 فیصد

ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے کم از کم پاسنگ مارکس: 55 فیصد

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …