ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کھل گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سےانہیں چھبیس مارچ کوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکےسامنےپیشی کیلئےنوٹس جاری کیاگیاہے۔ الیکشن کمیشن نےاپنےتحریری حکمنامےمیں لکھاابتدائی دلائل سننےکےبعدانہیں میرٹ پرجانچنےکی ضرورت ہے۔ علی امین گنڈاپورکومتعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرکےسامنےچھبیس مارچ کوپیشی کیلئےنوٹس جاری کیاجاتاہے۔ الیکشن کمیشن نےیہ حکم جےیوآئی کےمحمد کفیل کی جانب سےدائرپٹیشن پرجاری کیا۔ پٹیشن کےمطابق علی امین گنڈاپورکےنام سات سوپینتیس کنال اراضی عارضی طورٹرانسفرکی گئی۔ علی امین گنڈاپورزمین کےظاہرمالک تھے،اصلی مالک آصف خان تھے۔ پٹیشن کےمطابق دوہزاربیس کےگوشواروں میں واضح ہےکہ علی امین گنڈاپورنےوہ سات سوپینتیس کنال اراضی فروخت کرکےاپنےلئےایک لینڈکروزرگاڑی خریدی۔اس …
مزید پڑھیں »میاں بیوی : اس رشتےکوکیسےمضبوط رکھاجائے؟
میاں بیوی کارشتہ بہت مضبوط ہونےکےساتھ ساتھ بہت کمزوربھی ہوتاہے۔ قائم رہےتوسالوں قائم رہتاہےاورٹوٹنےپرآئےتوچندلمحوں میں ٹوٹ جاتاہے۔ اسی حوالےسےایک واقعہ آپ سےشیئرکرناچاہتاہوں ۔ ایک امیرزادی کی کسی وجہ سےاپنےسےکمترحیثیت کےنوجوان سےشادی ہوگئی۔ کچھ عرصےبعدجب دونوں کےسرسےعشق کابھوت اترگیاتوذراذراسی بات پرلڑائی جھگڑےشروع ہوگئے۔ سردیوں کی ایک رات دونوں لحاف اوڑھےسورہےتھے۔ اسی دوران شوہرکوکھانسی آناشروع ہوگئی اوروہ زورزورسےکھانسنےلگا۔ بیوی کی آنکھ کھل گئی اوراس نےشوہرکاحال احوال پوچھنےکی بجائےچیخناچلاناشروع کردیا۔ تمہیں تمیزنہیں،کم ازکم منہ پرہاتھ ہی رکھ لو۔۔ یاکھانسناہی ہےتومنہ لحاف سےباہرنکال کرکھانسو،تم کیااپنےگندےجراثیم میرےمنہ پرپھینکتےجارہےہو ، وغیرہ وغیرہ ۔۔ شوہربیوی کی چیخ وپکارکےآگےکچھ نہ بولا،اس نےچپ کرکےاپناتکیہ اٹھایااوردوسرےکمرےمیں جاکرسوگیا،لیکن تب تک اس …
مزید پڑھیں »مادروطن کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں:آرمی چیف
ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہاہےمسلح افواج مادروطن کی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسرسائزکا دورہ کیاجہاں انہیں شمشیر صحرا مشق کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےمشق کےعلاقےمیں فوجیوں کےساتھ دن گزارا۔ سپہ سالارنے ٹینک، انفنٹری،آرٹلری ایئرڈیفنس اوراینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا،الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں اورمعلوماتی آپریشنزکوبھی مشق کاحصہ بنایاگیا۔ جوانوں سےبات چیت کےدوران آرمی چیف نےتربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے …
مزید پڑھیں »دوبارہ عام انتخابات کیلئےتیارہیں:علی امین گنڈاپور
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں ادارے یقین دہانی کروائیں تووہ دوبارہ انتخابات کیلئےتیارہیں۔ پشاورمیں کبوترچوک جلسہ گاہ کےدورےکےدوران میڈیاسےبات کرتےہوئےعلی امین گنڈاپور نےکہاملک بھر میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا،اتوارک مینڈیٹ چوری کےخلاف احتجاج اورجلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہاانتخابات سےپہلےبھی کاغذات چھینےگئے،بین الاقوامی اداروں نے بھی انتخابات کوماننےسےانکارکیاہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کامطالبہ کرتےہوئےکہاکہ ادارے یقین دہانی کرائیں تووہ دوبارہ انتخابات کے لیےتیارہیں۔
مزید پڑھیں »کورکمانڈرزکانفرنس کےاعلامیہ کی تائید
ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکورکمانڈرزکانفرنس اعلامیےکی تائید کرتےہوئے9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سےکڑی سزادینےپرزوردیاہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں عمران خان نے9مئی واقعات پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنانےکامطالبہ کیااورکہااس روزکی سی سی ٹی وی ویڈیوزنکالی جائیں۔ عمران نےواضح کیاکہ کہ ہم فوج کے خلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں، ہماری پارٹی فوج کے خلاف نہیں۔ 8 فروری سے کسی نے مجھ سےرابطہ نہیں کیا، مجھےمعلوم ہےمجھ سےرابطہ کیوں نہیں کیاگیا،بتانا نہیں چاہتا۔ عمران خان نےکہاانہوں نےآئی ایم ایف کوخط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70 فیصد پیسہ …
مزید پڑھیں »پنجاب میں غریبوں کیلئےسستےگھر
ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کےہرضلع میں کم آمدنی والےلوگوں کیلئےاپنی چھت ۔۔ اپناگھرسکیم کےتحت تین ہزارگھرتعمیرکئےجائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت ہونےوالےخصوصی اجلاس میں اس منصوبےکےحوالےسےتبادلہ خیال کیاگیا۔ مریم نوازنےحکام کوہدایت کی کہ ان گھروں کیلئےڈاؤن پےمنٹ ادائیگی اورماہانہ قسط کم سےکم رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےایک لاکھ گھروں کی تعمیرکےاعلان کوعملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا اورکہا کہ پنجاب کےہرضلع میں کم آمدن لوگوں کے لئے 3ہزارسے زائد گھرشہروں کےقریب بنائے جائیں گے۔انہوں نے6ہفتوں میں ماڈل گھرتیارکرنےکی ہدایت کی۔ مریم نوازنے کہاپنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کوبنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔ غریب کیلئے …
مزید پڑھیں »نومئی کےذمہ داروں کوکٹہرےمیں لایاجائےگا:عسکری قیادت
ویب ڈیسک ۔۔ کورکمانڈرزکانفرنس میں قوم میں تقسیم کی سازش کرنےوالےعناصرکی کوششوں کی مذمت ۔۔ ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سےکہاگیاکہ الیکشن 2024 میں مسلح افواج نےتفویض کئےگئےمینڈیٹ کے مطابق عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیالیکن کچھ عناصر کی جانب سےبےبنیادالزام تراشی کی جارہی ہے۔ کورکمانڈرزکانفرنس کےاعلامیےکےمطابق عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مینڈیٹ کے مطابق تمام ترمشکلات کےباوجودعوام کومحفوظ ماحول مُہیاکیا،اس سے زیادہ افواج پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عسکری قیادت کےاعلیٰ ترین فورم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ مخصوص سیاسی عناصر، سوشل میڈیا اورمیڈیا کے …
مزید پڑھیں »عمران خان کی رہائی کیلئےقراردادجمع
ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےسنی اتحادکونسل نےقومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قراردادجمع کروادی ہے ۔ قراداد کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کرکےانہیں فوری رہاکرنےکامطالبہ کیاگیاہے۔ مزیدیہ بھی کہاگیاہےکہ قانون کاغلط استعمال مزید بند کیاجائے۔ قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے۔ قراردادمیں صحافی عمران ریاض اور اسد طور کی رہائی کامطالبہ بھی کیاگیاہے۔ قرارداد میں کہاگیاہے کہ تمام افراد پردرج مقدمات سیاسی اورغیرقانونی ہے۔
مزید پڑھیں »شہبازکوجائزوزیراعظم تسلیم نہیں کرتے:اسدقیصر
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شہبازشریف ہمارےچھینےگئےمینڈیٹ پروزیراعظم بنے،انہیں کسی صورت جائزوزیراعظم نہیں مانتے،وہ ملک کےمسائل حل نہیں کرسکتے ۔۔ رہنماسنی اتحادکونسل اسدقیصرنےاسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاملک گیرتحریک کی منصوبہ بندی کررہےہیں،اپناحق چھین کرلیں گے،ووٹ کوجتنابےعزت نوازشریف نےکیا،کسی اورنےنہیں کیاہوگا ۔۔ اسدقیصرنےکہاتحریک انصاف کوپڑنےوالےتین کروڑووٹوں کوعزت نہیں دی جارہی ۔ ہم اپناحق چھین کرلیں گے۔
مزید پڑھیں »عشق مرشدکےاوایس ٹی نےدھوم مچادی
ویب ڈیسک ۔۔ ہم ٹی وی کےڈرامےعشق مرشدکےاوایس ٹی نےیوٹیوب پرآتےہی دھوم مچادی ۔ چندہی دنوں میں لاکھوں لوگ اسےیوٹیوب پردیکھ چکےہیں۔ اس گانےکومشہورسنگراحمدجہانزیب نےلکھا،کمپوزکیااورگایاہے۔ کہنےوالےکہتےہیں کہ یوٹیوب پریہ ڈرامہ اتنانہیں دیکھاگیاجتنااس ڈرامےکااوایس ٹی۔ اس گیت کی خوبصورت شاعری سےآپ بھی لطف اٹھائیے ۔۔ جان تمنا جان ادا تجھےجیساہےسوچا،پایاوہی سورج کی کرنوں جیسااک چہرہ دیکھاہےتم سا میں نےنہیں میری محبت کاہرلمحہ تجھ میں ہی گم ساگیا ناں میں ہوں عاشق ناں میں دیوانہ کہہ دومجھےجوپیا تیرامیراہےپیارامر توچاہےتوقدموں میں سررکھ دوں یہ جیون کیااگرمانگےتو میری جان نذرکردوں تیرامیراہےپیارامر نورجہاں اورنورمحبت دونوں جڑےتجھ سےپیا پاگل یاجوگی مجھکوکہوتم ہاں میراعشق سب سےجدا تیری …
مزید پڑھیں »