ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکورکمانڈرزکانفرنس اعلامیےکی تائید کرتےہوئے9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سےکڑی سزادینےپرزوردیاہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں عمران خان نے9مئی واقعات پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنانےکامطالبہ کیااورکہااس روزکی سی سی ٹی وی ویڈیوزنکالی جائیں۔
عمران نےواضح کیاکہ کہ ہم فوج کے خلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں، ہماری پارٹی فوج کے خلاف نہیں۔ 8 فروری سے کسی نے مجھ سےرابطہ نہیں کیا، مجھےمعلوم ہےمجھ سےرابطہ کیوں نہیں کیاگیا،بتانا نہیں چاہتا۔ عمران خان نےکہاانہوں نےآئی ایم ایف کوخط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70 فیصد پیسہ قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔