Home / اداکارہ لیلیٰ کی زندگی کےکچھ چونکادینےوالےحقائق

اداکارہ لیلیٰ کی زندگی کےکچھ چونکادینےوالےحقائق

Pakistani film actress Laila interview

ویب ڈیسک ۔۔ ماضی کی مقبول اورگلیمرس فلمی ہیروئن لیلیٰ نےاپنی زندگی کےکچھ ایسےرازوں سےپردےاٹھائےہیں کہ جنہیں جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔

حال ہی میں اداکارہ صاحبہ کےپوڈکاسٹ میں بات کرتےہوئےلیلیٰ نےانکشاف کیاکہ والدین اوربھائیوں کےانتقال کےبعدگھرسمیت سب کچھ ان سےچھین لیاگیااوروہ سڑک پرآگئیں ، ایسےمیں ایک نیک خاندان نےاسےاپنےگھرمیں پناہ دی ۔

لیلیٰ نےاپنی ذاتی زندگی پرروشنی ڈالتےہوئےبتایاکہ دس سال پہلےان کی والدہ کاانتقال ہوگیااوراسی روزسےان کی زندگی میں زوال شروع ہوا۔ اداکارہ نےبتایاکہ والدہ کےبعدان کےبھائی میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹرعمرکا انتقال ہوگیا جوان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا۔ لیلیٰ کےبقول ان کےبھائی کودشمنوں اورجلنے والوں نے زہردیاہوگا۔

ماضی کی مقبول اداکارہ نے بتایا کہ بڑے بھائی کے بعد ان کےبیٹےجیسے چھوٹے بھائی استھما کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ اس کےبعدکوروناکےدورمیں ان کےوالدچل بسے۔ جس کے بعد ان سے ان کا گھر اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی چھین لی گئیں۔

لیلیٰ نےیہ واضح نہیں کیاکہ گھراورگاڑیاں ان سےکس نےاورکیوں چھینیں؟

اداکارہ نےمزیدبتایاکہ اہل خانہ کے انتقال اورسب کچھ چھن جانے کے بعد انہیں ایک سید گھرانے نے پناہ دی، ان کا روحانی علاج کیا، انہیں زندگی کی طرف لوٹایا اوراب وہ پہلےسےبہترزندگی گزاررہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …