Home / پاکستانی طلبہ کیلئےامریکی یونیورسٹیوں میں سنہری موقع

پاکستانی طلبہ کیلئےامریکی یونیورسٹیوں میں سنہری موقع

free US scholarships for Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس ای ایف) نے پاکستانی طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ سمسٹر ایکسچینج پروگرام 2024 کا اعلان کردیاہے۔

اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، کل وقتی انڈرگریجویٹ پاکستانی طلباء کو امریکہ میں ایک سمسٹر تک تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

انڈرگریجویٹ سمسٹر ایکسچینج پروگرام 2024

اہلیت کا معیار

درخواست دہندگان کو ہونا چاہئے

  1. پاکستانی شہری
  2. 25سال سے کم عمر
  3. فی الحال پاکستان کے کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ ہو
  4. ان کی رسمی تعلیم کا14ویں یا 15واں سال ہو

نااہلی کا معیار

درخواست دہندگان کو نہیں ہونا چاہئے

  1. امریکہ اور پاکستان کی دوہری شہریت
  2. فلبرائٹ تنظیم، امریکی محکمہ خارجہ، یا یوایس ایڈ کےملازم میاں بیوی، بچے،ان کےزیرکفالت افراد
  3. یونیورسٹی کے اپنے پہلے یا آخری سالوں میں

فوائد

کامیاب درخواست دہندگان کو ملے گا:

  1. جہازکاآنےجانےکا کرایہ
  2. ٹیوشن اور فیس
  3. رہائش اور کھانا
  4. کتابوں کے لیے الاؤنس
  5. حادثے اور بیماری کی کوریج
  6. مینٹیننس الاؤنس

درخواست کیسے دی جائے؟

اہل امیدوار یوایس ای ایف پی کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈیڈ لائن

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27 ستمبر 2023 ہے۔

نوٹ

آن لائن کے علاوہ بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

آن لائن درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔

صرف سلیکٹڈ امیدواروں کوہی ریفرنس لیٹرکیلئےکہاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …