Home / حکومت مخالف فیصلہ نہیں ماناجائےگا،خواجہ آصف

حکومت مخالف فیصلہ نہیں ماناجائےگا،خواجہ آصف

Khawaja Asif speaks against supreme court
  • عدلیہ ہمیں مشورےنہ دےاپناگھردرست کرے
  • سابق صدرسپریم کورٹ بارکابڑادعویٰ
  • اقلیتی بنچ کافیصلہ نہیں ماناجائےگا

ویب ڈیسک ۔۔ کیپٹل ٹاک میں میزبان حامدمیرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف اعلیٰ عدلیہ پربس پڑے۔ بولےہم سےکہتےہیں مذاکرات کرولیکن خودآپس میں لڑائی کررہےہیں۔ عدلیہ نےاپنےہی ایک برادرجج اوران کی فیملی کےساتھ جوکیا،وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔

پروگرام میں حامدمیرنےسابق صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی کاایک کلپ چلایاجس میں وہ کہہ رہےہیں کہ جلدالیکشن کرانےکےپیچھےسازش یہ ہےکہ عمران خان کودوتہائی اکثریت سےلاکرچیف جسٹس سپریم کورٹ کی مدت ملازمت کو3سال کردیاجائےجس سےیہ ہوگاکہ عمرعطابندیال کی مدت میں خودبخودتوسیع ہوجائےگی اورقاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس نہیں بن سکیں گے۔

اس پرخواجہ آصف کاکہناتھاکہ جنرل فیض نےکچھ اسی قسم کامنصوبہ بنارکھاتھا،2018میں یہ منصوبہ باوردی تھا،آج یہ منصوبہ بےوردی ہوگیاہے۔ انہوں نےکہاکہ عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نےوزیراعظم کونااہل کیاتوہم ایسےفیصلےکونہیں مانیں گےکیونکہ ہم الیکشن سوموٹوکیس میں چارتین کےفیصلےکومانتےہیں،تین دوکےفیصلےکونہیں۔

حکومت عدلیہ محاذآرائی ۔۔حکومت کیاکرنےوالی ہے؟

خواجہ آصف نےکہاکہ اس وقت اقلیت سپریم کورٹ کوچلانےکی کوشش کررہی ہے،لیکن ایسانہیں ہوگا۔ عدلیہ میں جومتحارب گروپ بندی ہوچکی ہےوہ ملک کیلئےنیک شگون نہیں۔ عدلیہ میں ذاتی جنگیں لڑی جارہی ہیں۔ ہمیں مشورےنہ دیں پہلےاپناگھرتودرست کرلیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …