Home / حکومت بمقابلہ عدلیہ: راناثنااللہ نےطبل جنگ بجادیا

حکومت بمقابلہ عدلیہ: راناثنااللہ نےطبل جنگ بجادیا

Govt vs Supreme Court cold war
  • راناثنااللہ نےخطرےکی گھنٹی بجادی
  • سپریم سےتصادم میں تباہی،ہم آرپارکیلئےتیارہیں
  • چیف جسٹس ایگزیکٹوآرڈرسےبحال ہوسکتےہیں تورخصت کیوں نہیں

ویب ڈیسک ۔۔ یوں توپاکستان ہمیشہ سےہی کسی نہ کسی  نازک موڑپرکھڑاملتاہےلیکن اس مرتبہ یہ جس موڑپرکھڑاہے،وہاں سے یہ لیفٹ مڑےیارائٹ  – نتائج ملک کی جمہوریت اورسیاست کیلئےاچھےخاصےہلادینےوالےہوسکتےہیں ۔ جس کےبعدممکن ہےکہ ہماری سیاست کادھاراہمیشہ کیلئےنیارخ اختیارکرلے۔ غیرجمہوری قوتوں کوساتھ ملاکرلڑی جانےوالی سیاسی لڑائی کےنتائج سیاستدانوں کیلئےکبھی بھی اچھےنہیں نکلے ۔۔ عین ممکن ہےاس مرتبہ بھی ایساہی ہو۔

 اتحادی حکومت اورتحریک انصاف میں عام انتخابات کی تاریخ کےتعین کیلئےہونےوالےمذاکرات بےنتیجہ ختم ہوچکےہیں اورتحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی کااعلان کرتےہوئےایک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہےجس میں کہاگیاہےکہ ہم نےمذاکرات کی کامیابی کیلئےہرممکن کوشش کی ، فریقین نےایک روزالیکشن پراتفاق توکیالیکن یہ الیکشن کس تاریخ کوہونگے،اس پراتفاق نہ ہوسکا۔ اس لئےاب سپریم کورٹ الیکشن 14مئی کوپنجاب میں الیکشن کےاپنےفیصلےپرعملدرآمدکرائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک ہی روز انتخابات کیلئے تیار ہے بشرطیکہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں کو 14  مئی یا اس سے پہلے تحلیل کر دیا جائے۔

دوسری طرف حکومت  کی کہانی کچھ اس طرح ہےکہ وہ کسی صورت14مئی کوپنجاب میں الیکشن پرتیارنہیں اورسپریم کورٹ کےباربارکہنےکےباوجودالیکشن کمیشن کواس حوالےسےفنڈزجاری نہیں کئےگئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناہے الیکشن کیلئے گن پوائنٹ پر بات چیت نہیں ہوگی، اگر عمران خان ایسا کرے گا تو اس کا جواب ایسے ہی آئے گا جیسا میں اور میرے ساتھی دے رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم 14 مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مان لیں، نہ ہم مانیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم کی کوئی جماعت مانے گی۔

اس تمام صورتحال کونظرمیں رکھتےہوئےآپ فرض کرلیں کہ سپریم کورٹ حکم عدولی پروزیراعظم اورکابینہ کواڑادیتی ہےتوکیاہوگا؟

پاکستان کےسیاسی منظرنامےپریہ فیصلہ کسی سیاسی ایٹم بم سےکم ثابت نہیں ہوگا۔ یہاں یہ بات یادرکھیں کہ حکومت نےبھی کوئی لگی لپٹی رکھےبغیرصاف اورواضح الفاظ میں کہہ دیاہےکہ سپریم کورٹ کے3رکنی بنچ نےحکومت کےخلاف کوئی بھی فیصلہ دیاتونہیں ماناجائےگا۔

قومی اسمبلی میں بدھ کےروزتقریرکرتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاآئین پرجب جب شب خون ماراگیا،اس پرمہرعدلیہ نےلگائی۔  آئین کی خلاف ورزیوں پرپورےایوان کی کمیٹی بناکرتحقیقات کی جائیں۔

شاہدخاقان عباسی نےایوان میں تقریرکرتےہوئےچیف جسٹس کوپارلیمنٹ میں طلب کرنےکامطالبہ کردیا۔ انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس نےپارلیمنٹ کی کاررائی کاریکارڈمانگاہےتوپارلیمنٹ اس پرچیف جسٹس کوطلب کرے۔ یہ پارلیمان کی بالادستی کامعاملہ ہے،کوئی چھوٹامعاملہ نہیں۔

تودوستو ۔ سپریم کورٹ اورحکومت میں سنسنی خیزمیچ جاری ہے،تماشائی دم سادھےاس بات کےمنتظرہیں کہ دیکھیں پہلاگول کون کرتاہے؟

آخری بات ؛ گول چاہےکوئی بھی کرے،جیت کسی کی نہیں ہوگی ۔  

راناثنااللہ نےخطرےکی گھنٹی بجادی

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےسماٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےصاف صاف کہاکہ اگرپارلیمنٹ کی وجہ سےسپریم کاوجودخطرےمیں ہےتوسپریم کورٹ کی وجہ سےپارلیمنٹ کاوجوبھی خطرےمیں ہے۔ اگرسپریم کورٹ وزیراعظم اورکابینہ کوتوہین عدالت میں فارغ کرتی ہےتوپھریاتوپارلیمنٹ رسواہوگی یاپارلیمنٹ کورسواکرنےوالےرسواہونگے۔ کیاہی اچھاہوتاکہ اس نہج پرمعاملےکےآنےسےپہلےہی فل کورٹ بنادیاجاتا۔

اب حکومت اورپارلیمنٹ کےپیچھےہٹنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ کابینہ کوطلب کرتی ہےتوکوئی وزیربھی پیچھےنہیں رہےگا۔ حادثہ ایک دم نہیں ہوتا،اس کےپیچھےبہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔

حالات جس نہج پرآگئےہیں اب یاتوکوئی راستہ نکلےگاجس میں دونوں فریقوں کیلئےون ون پوزیشن ہوگی ۔ دوسری صورت میں اگرتصادم ہوتاہےتوپھرتباہی ہی تباہی ہے۔ہم آریاپارکیلئےتیارہیں۔

ایگزیکٹوآرڈرسےاگرچیف جسٹس بحال ہوسکتےہیں تورخصت بھی ہوسکتےہیں۔  

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …