پاکستان

کراچی: اب گھربیٹھےشناختی کارڈبنےگا

Nadra biker service in karachi

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی والوں کیلئےخوشخبری ۔ نادراکاشہرقائدمیں بائیکرسروس شروع کرنےکافیصلہ۔ بائیکرسروس کےذریعےقومی شناختی کارڈکی تجدیداوردیگرسہولیات گھربیٹھےمہیاکی جائیں گی۔ قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق بائیکرسروس کےذریعےشہریوں کوجوسہولیات ان کےگھرکی دہلیزپرمہیاکی جائیں گی ان میں انگوٹھوں کی تصدیق ، تصویراوردیگرمراحل شامل ہیں۔ اس کےبعدقومی شناختی کارڈپرنٹ ہونےپرشہریوں کوان کےگھرپرہی ڈلیورکیاجائےگا۔ یہاں یہ بات واضح رہےکہ بائیکرسروس کےذریعےشناختی کارڈبنانےوالوں کومعمول کی فیس کےمقابلےمیں 1200روپےاضافی بھی دیناہونگے۔ کراچی میں نادرابائیکرسروس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ اس سلسلےمیں خواتین بائیکرزکی خدمات بھِی حاصل کی جائیں گی۔ نادرابائیکرسروس کےذریعےبزرگ اورمعذورافرادخاص طورپرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔ کراچی سےپہلےاسلام آباداورراولپنڈی میں نادرابائیکرسروس کامیابی سےچل رہی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

اورتبدیلی گلےپڑگئی — کتاب میں ہےکیا؟

saleem safi new book

ویب ڈیسک ۔۔ معروف صحافی ، اینکر پرسن ، کالم نگار سلیم صافی کی نئی کتاب’اور تبدیلی گلے پڑگئی۔۔۔‘شائع ہوگئی ہے۔ آزادکشمیرمیں ہونےوالےلٹریچرفیسٹول میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقدہوئی۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کاسیم پیچ ریلیشن شپ کب خراب ہوااورپھرختم ہوا۔ عمران خان نےامریکی سازش کا بیانیہ کیوں اپنایا ۔ کتاب میں 2018ء کے انتخابات سےپہلےکتاب کی مصنف سلیم صافی کی اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا تذکرہ بھی ہے۔ اس ملاقات میں جنرل صاحب نےکہاتھاکہ جب عمران خان کا ذکر آتا ہے تو صحافی بغض عمران …

مزید پڑھیں »

چھٹیوں میں سمرکیمپس کی چھٹی

summer camps banned

ویب ڈیسک ۔۔ والدین کادیرینہ مطالبہ منظورکرتےہوئےحکومت نےلاہور کے تمام نجی سکولوں کو اس سال سمر کیمپ لگانے اور امتحانات کے انعقاد سے روک دیاہے۔ لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او پرویز اختر نے تحصیل اور مرکز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز)، 12 ڈپٹی ڈی ای اوزاور 50 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) شامل ہیں۔ پرویزاختر نے کہا کہ یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا معائنہ کریں گی اور رپورٹس پیش کریں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمانہ احکامات پرہرصورت عملدرآمد کیا جائے۔ …

مزید پڑھیں »

چلوچلوجاپان چلو ۔۔

pakistanis in japan

ویب ڈیسک ۔۔ جاپان میں کاروبار،ملازمت اورتربیت کیلئےآنےوالےپاکستانیوں کی تعدادمیں پچھلے10ماہ کےدوران ریکارڈاضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔ جنگ اخبارمیں شائع خبرکےمطابق گزشتہ 10ماہ کےدوران جاپان میں کاروبار،ملازمت اورتریبت کیلئے5ہزارپاکستانی رجسٹرہوئے۔ جاپان میں پاکستانی سفیرنےاس حوالےسےبات کرتےہوئےکہاہےکہ اگرہم پاکستان سےہنرمندافرادی قوت جاپان کوفراہم کرنےکاسلسلہ جاری رکھیں توجاپان میں پاکستانیوں کی تعدادکولاکھوں تک لےجایاجاسکتاہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ جاپان آنےوالےپاکستانیوں کیلئےبہت اچھاہوگااگرانہیں جاپانی زبان بھی آتی ہو۔ انہوں نےاس ضرورت پرزوردیاکہ پاکستان میں جاپانی زبان سکھانےوالےزیادہ سےزیادہ ادارےقائم کئےجانےچاہئیں۔ انہوں نےکہاکہ ایک درجن کےقریب تکنیکی شعبوں میں مہارت کےحامل افرادجاپان آسکتےہیں،ان شعبوں کی تفصیل اوورسیزپاکستانیوں کی وزارت کی ویب سائٹ پردیکھی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں »

خوشخبری: نادرادفاتراب پاسپورٹ بھی بنائیں گے ۔۔

passport counters at Nadra offices

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شہریوں کیلئےاب پاسپورٹ کاحصول اوربھی آسان ہونےجارہاہے۔ جی ہاں ۔۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک بھر کی 30 تحصیلوں میں اپنے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کھولنےجارہی ۔ تاہم یہ بات پیش نظررہےکہ "پاسپورٹ کاؤنٹر” کی سہولت صرف ان تحصیلوں یا سب تحصیلوں میں فراہم کی جائے گی جہاں پاسپورٹ آفس نہیں۔ نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرزجن مختلف علاقوں میں قائم کیے جائیں گے ان میں لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہر، 2 کراچی ریجن، 6 ملتان، 2 سرگودھا، 4 کے پی اور 2 اسلام آبادکےچھوٹےشہر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ یاور حسین کہتےہیں …

مزید پڑھیں »

پرویزالہیٰ کی رہائی اورپھرگرفتاری

ch pervaiz elahi arrested

ویب ڈیسک ۔۔ مرکزی صدرتحریک انصاف چودھری پرویزالہیٰ کو رہائی کاپروانہ توملالیکن رہائی نہ ملی ۔ لاہورکی مقامی عدالت نےترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کےکیس میں پرویزالہیٰ کومقدمےسےڈسچارج کرنےکاحکم سنایالیکن اینٹی کرپشن کےاہلکاروں نےانہیں گوجرانوالہ میں درج ایک اورمقدمےمیں انہیں دھرلیا۔ چودھری پرویزالہیٰ کوگزشتہ روزلاہورمیں ان کی رہائش گاہ کےباہرسےپولیس نےاس وقت اچانک گرفتارکیاجب وہ مبینہ طورپرگلگت بلتستان فرارکی کوشش کررہےتھے۔ اینٹی کرپشن نےانہیں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طورپرکرپشن اورکک بیکس کےالزامات پرحراست میں لیااورآج انہیں لاہورکی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈکیلئےپیش کیاگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نےفریقین کےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کیااورکچھ دیربعدپرویزالہیٰ کی بریت کافیصلہ سنایااورکہاکہ …

مزید پڑھیں »

اسدعمرسوال سن کرڈگمگاگئے۔۔

asad umar face journalists

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق سیکرٹری جنرل اورعمران خان کےانتہائی قریب سمجھےجانےوالےرہنمااسدعمرکاپارٹی عہدوں سےمستعفی ہونےکےبعدجب اسلام آبادمیں صحافیوں سےسامناہواتووہ تابڑتوڑسوالات سن کرڈگمگاگئےاورکسی بھی سوال کادرست جواب نہ دیا،بلکہ ادھرادھرکی باتیں کرکےصحافیوں کوٹالتےرہے۔ صحافی نےاسدعمرسےتحریک انصاف کےمستقبل بارےسوال کیاتواسدعمرمسکرانےلگےاورالٹاصحافیوں سےپوچھاکہ آپ بتائیں اوراسلام آبادہائیکورٹ سےروانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے ان سے عمران خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھاتو انہوں نے کہاکہ فی الحال تو انسداد دہشتگردی عدالت جارہاہوں، آپ نے چلنا ہے تو آجائیں۔مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پران کاکہناتھامیرا موقف ان کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد اسد عمر …

مزید پڑھیں »

کیانوازاورترین کونئےقانون کافائدہ ہوگا؟

nawaz sharif and jehangir tareen relief

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کےاختیار۱۸۴تھری کےحوالےسےمنظورشدہ نئےقانون پرتبصرہ کرتےہوئےوفاقی وزیرقانون اعظم نزیرتارڑکہتےہیں اس سےتاحیات نااہلی کاشکارہونےوالےنوازشریف اورجہانگیرترین کوفائدہ نہیں ہوگاکیونکہ وہ اپنی نظرثانی اپیل کاحق استعمال کرچکےہیں۔ اعظم نزیرتارڑکےبرعکس کچھ ماہرین کاخیال ہےکہ نئےقانون سےنوازشریف اورجہانگیرترین کوبھی فائدہ ہوگا۔ بیرسٹرظفراللہ جنگ اخبارمیں سینئرصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق  بیرسٹر ظفر اللہ خان کہتےہیں  اس قانون کے تحت ایسے تمام افراد نئی اپیل دائر کر سکتے ہیں جن کے کیسز پر سپریم کورٹ اس قانون کی منظوری سےپہلے فیصلہ سنا چکی ہے، چاہے پھر وہ سابقہ نظرثانی مسترد ہی کیوں نہ ہو چکی ہو۔ بیرسٹرظفراللہ کےمطابق  اب نئے حالات (حقائق اور قانون) …

مزید پڑھیں »

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

army chief visit Quetta staff college

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت کااظہارکیاہےاسےدیکھ کرملک دشمنوں کےمذموم عزائم خاک میں مل گئےہونگے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیاجہاں انہوں نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نےروایتی، غیرروایتی اورففتھ جنریشن وارفیئرکیلئےآپریشنل تیاریوں پرزوردیا۔ آرمی چیف کاکہناتھاعوام اورفوج کے رشتے کو کمزور کرنے والے اپنےمذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پاک فوج ہمیشہ پاکستان کے بہادراورقابل فخرلوگوں کی مقروض ہے۔ جنرل عاصم منیرنے کہاعوام نے فوج سے محبت کے حالیہ اظہار سے دشمن کے …

مزید پڑھیں »

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

nawaz sharif and jehangir tareen relief

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی ہاں ، آج سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی کےالیکشن کےکیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل کی سماعت کےدوران اٹارنی جنرل منصوراعوان نےعدالت کوبتایاکہ صدرعارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ 2023ء پر دستخط کردیے جس کے بعد یہ قانون (ایکٹ) بن گیاہے۔ نیوزچینلزکی خبرکےمطابق اٹارنی جنرل نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023ء کی کاپی اور نوٹی فکیشن سپریم کورٹ جمع کروا دیا۔ واضح رہےکہ اس قانون کااطلاق ماضی کےکیسوں پربھی ہوگا۔ اس نئےقانون کےتحت آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی …

مزید پڑھیں »