Home / بڑی خبر ۔۔ آئی ایم ایف سےمعاملات طے

بڑی خبر ۔۔ آئی ایم ایف سےمعاملات طے

IMF Pakistan finalize deal

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لےآئیں۔ پاکستان اورآئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدےکےقریب پہنچ گئے،باضابطہ اعلان جلدمتوقع ہے۔

سمانیوزکےخبرکےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اورایم ڈی آئی ایم ایف کےدرمیان پیرس میں ہونےوالی ملاقات کےنتائج سامنےآنےلگےہیں اورپاکستان اورآئی ایم ایف حکام کےدرمیان وزیراعظم اورایم ڈی آئی آئی ایم ایف کی ملاقات کےبعدگزشتہ تین روزسےدن رات بات چیت جاری تھی ۔ آج صبح وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف حکام کےدرمیان نئےمعاہدےکےڈرافت کوحتمی شکل دےدی گئی ہے۔

ادھرروزنامہ جنگ کی خبرکےمطابق پاکستان کےساتھ سٹاف سطح کےمعاہدےکیلئےعالمی مالیاتی ادارےیعنی آئی ایم ایف نےحکومت پاکستان سےنئےمالی سال 2023-24کےبجٹ کی منظوری سےپہلےاس میں ایف بی آرکےٹیکس اہداف میں اضافےسمیت کچھ بنیادی تبدیلیوں کامطالبہ کیاہے۔

جنگ کی خبرکےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی بجٹ کےحوالےسےاختتامی تقریرمیں تاخیرکی وجہ بھی حکومت اورآئی ایم ایف میں تاحال طےنہ پانےوالے معلاملات ہی ہیں۔ خبرمیں بتایاگیاہےکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں شدیدمصروفیات جاری رہیں جس کےمثبت نتائج سامنےآنےکی امیدہے۔

آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولت کے جاری 6.7 ارب ڈالر کا جاری پروگرام 30 جون 2023 کو مکمل ہونا ہے۔ آئی ایم ایف نےپاکستان کےساتھ معاملات کوحتمی شکل دینےکیلئےتین بڑےمسائل کواجاگرکیاتھا ،جن میں بجٹ فریم ورک میں ٹیکس بڑھانے میں ناکامی، ٹیکس اخراجات کو ختم کرنا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، بیرون ملک سے معاشی خلا کو پورا کرنا اور تھرڈ مارکیٹ پر مبنی ایکسچینج ریٹ مقرر کرنا شامل ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …