Home / زبردست خبر: درآمدات پرعائدپابندیاں ختم

زبردست خبر: درآمدات پرعائدپابندیاں ختم

Pakistan lifts ban on imports

ویب ڈیسک ۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط کومانتےہوئےدرآمدات یعنی امپورٹس پرعائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

قومی میڈیاکےمطابق اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پرعائد پابندیاں ختم کرنےکےسرکلرمیں بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لئے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نےسرکلر میں کہا ہےکہ درآمدات پرعائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے،اب تمام درآمدات کے لئے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کوبھی تمام درآمدات کےلئےزرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بولڈاورکڑافیصلہ

واضح رہےکہ ملک میں زرمبادلہ کےذخائرکی کمی کی وجہ سےحکومت نےدرآمدات پرپابندیاں عائدکررکھی تھیں، جس کی وجہ سےملک کی آٹوانڈسٹری سمیت دیگرصنعتیں شدیدبحران کاشکارہوگئی تھیں کیونکہ خام مال کی امپورٹ کرنےپرعائدپابندیوں کےباعث ان صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثرہوئی تھی ۔

تاہم یہاں یہ بھی یادرکھناچاہیےکہ ملک میں زرمبادلہ کےذخائرپہلےہی بہت کم ہیں ایسےمیں درآمدات کی اجازت دینےسےزرمبادلہ کےذخائرمیں مزیدکمی آسکتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ حکومت آئی ایم ایف سےقرض کےحصول کیلئےسرتوڑکوشش کررہی ہےاورآئی ایم ایف نےہی حکومت سےدرآمدات پرلگائی گئی پابندیاں ختم کرنےکیلئےکہاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …