Home / نادرعلی نےمعافی مانگ لی ۔۔

نادرعلی نےمعافی مانگ لی ۔۔

nadir ali aplogy to sunita marshall

ویب ڈیسک ۔۔ یوٹیوبرنادرعلی نےاداکارہ سنیتامارشل سےاپنےپوڈکاسٹ انٹرویومیں نامناسب سوالات پوچھنےپرمعافی مانگ لی ہے۔ کہتےہیں ان کامقصدکسی کادل دکھاناہرگزنہیں تھا۔ انٹرویوکےدوران میراارادہ سنیتامارشل یاکسی اورکی دل آزاری کرنانہیں تھا۔ میں نےان سےاسلام قبول کرنےسےمتعلق سوال تجسس کی بنیادپرکیاتھا۔

انسٹاگرام پراپنےبیان میں نادرعلی نےکہاکہ مذہب ہرانسان کاذاتی معاملہ ہےاورمیں تمام مذاہب کی دل سےعزت کرتاہوں ۔ میری خواہش ہےکہ لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوں لیکن ایساوہ اپنی مرضی سےکریں۔

اداکارہ سنیتامارشل کےساتھ حال ہی میں کئےگئےاپنےپوڈکاسٹ انٹرویومیں نادرعلی نےپوچھاکہ جب آپ کےشوہراوربچےمسلمان ہیں توآپ نےاب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اس سوال کےجواب میں سنیتاکاکہناتھاکہ ان پران کےشوہریاسسرال والوں کی طرف سےاسلام قبول کرنےکیلئے کوئی دباونہیں۔سنیتانےکہاکہ اگرکوئی اپنامذہب تبدیل کرناچاہتاہےتوایسااسےدل سےکرناچاہیے،وگرنہ ایساکرنےکاکوئی فائدہ نہیں۔

نادرعلی نےایک اورسوال یہ پوچھاکہ اگران کےسسرال والےکبھی ان پراسلام قبول کرنےکیلئےدباوڈالیں تووہ کیاکریں گی؟ اس پراداکارہ کاکہناتھاکہ ایساکبھی نہیں ہوا،ان کےسسرالی ان کےساتھ بہت اچھابرتاوکرتےہیں۔

واسع چودھری نےمعافی مانگ لی ۔۔

یہ انٹرویوسوشل میڈیاکی زینت بناتویوٹیوبرنادرعلی کولوگوں نےخوب سنائیں اورانہیں احمق اورنہ جانےکیاکچھ کہہ ڈالا۔

ایک اداکارہ نےنادرعلی کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ احمقوں کےگاوں کی آبادی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ اینکرپرسن متھیرانےبھی نادرعلی کوکھری کھری سنائیں اورکہاکہ اس شخص کوشرم آنی چاہیے۔

اس سب کےبعداداکارہ سنیتامارشل ہی سامنےآئیں اورانہوں نےنادرعلی پرہونےوالی تنقیدکاسلسلہ بندکرنےکی درخواست کی لیکن انہوں نےیہ بھی کہاکہ کسی سےاس قسم کےسوالات نہیں پوچھےجانےچاہئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …