Home / واسع چودھری نےمعافی مانگ لی ۔۔

واسع چودھری نےمعافی مانگ لی ۔۔

Dunya tv program Mazaq Raat

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاٹی وی کےمشہورکامیڈی پروگرام "مذاق رات”میں بیرون ملک پاکستانیوں سےمتعلق دئیےگئےتضحیک آمیزبیان پرپروگرام کےمیزبان واسع چودھری اوران کےساتھ پروگرام میں شریک ایک کامیڈین قیصرپیاکوسخت تنقیدکاسامناکرناپڑرہاہے۔

حال ہی میں آن ائیرہونےوالےپروگرام میں سینئرقانون دان اعتزازاحسن کےساتھ ماڈل سارہ نیلم نےشرکت کی۔ دوران پروگرام سارہ نیلم نےبیرون ملک کام کرنےوالےپاکستانیوں سےمتعلق کہاکہ یہ لوگ پاکستان آکرسفیدکاٹن کےسوٹ پہن کرکہتےہیں ہم باہرسےآئےہیں حالانکہ وہاں یہ لوگ واش روم صاف کرتےہیں۔

سارہ نیلم کےاس انتہائی ہتک آمیزبیان کی تائیدکرتےہوئےکامیڈین قیصرپیانےکہاکہ اسی سفیدکاٹن کی قمیض کی سامنےوالی پاکٹ میں پانچ ہزارکانوٹ رکھ کےیہ لوگ شوآف کرتےہیں۔

پروگرام کایہ کلپ سوشل میڈیاپراپ لوڈہوتےہی تنقیدکاایک طوفان آگیااورلوگوں نےسارہ نیلم اورقیصرپیاکوسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےکھری کھری سنائےجانےکےبعدپروگرام کےمیزبان واسع چودھری نےٹویٹرپرپروگرام کی میزبان کی حیثیت سےذمہ داری قبول کی اوربیرون ملک پاکستانیوں سےمعافی مانگی

واسع چوہدری نے لکھا کہ میں کھلے عام اپنی اورا پنی پوری ٹیم کی طرف سے آپ سب سے معذرت خواہ ہوں،حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ایک احمقانہ،گھٹیااورمضحکہ خیزتبصرہ کیا، اس کے بعد ایک کامیڈین نے اس شو میں مذاق کو آگے بڑھایا۔ میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں ہم آپ سے پیار کرتے ہیں لیکن غلطیاں اپنوں سے ہی ہوتی ہیں۔

اس کےبعدماڈل سارہ نیلم نےبھی انسٹاگرام پرایک ویڈیواپ لوڈ کی جس میں انہوں نےپروگرام میں بیرون ملک پاکستانیوں سےمتعلق اپنےکمنٹ پرمعافی مانگی۔ ویڈیومیں ماڈل کےہاتھ ہربنولالگاہواتھاجس سےلگتاتھاکہ جیسےانہیں گلوکوزکی بوتل لگی ہواوروہ خاصی بیماراوررنجیدہ دکھائی دیں۔

نادرعلی نےمعافی مانگ لی ۔۔

سارہ نیلم نےکہاکچھ دن پہلے نجی ٹی وی شو سے لیا میرا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا، شو میں دیے گئے میرے بیان سے اوورسیز بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے لیکن کسی کو بھی تکلیف دینا میراہرگز مقصد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ شوسےپہلےمجھےکہاگیاکہ اس شومیں سب اسکرپٹڈہے،اس لئےجو چیزبری لگے اسے میں سنجیدہ نہ لوں،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ بات سب کو اتنی بری لگے گی، میں آپ سب سے معافی چاہتی ہوں۔ اس بیان کے بعد آپ کی تنقید سے مجھے بے حد تکلیف ہوئی ہے۔ میں جس کرب سےگزری ہوں اس بارےمیں بھی سوچیں۔ ایک بارتواللہ بھی معاف کردیتاہےتوکیاآپ لوگ مجھےمعاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …