Home / معاشی بحالی ۔۔ مصدق ملک نےبڑادعویٰ کردیا

معاشی بحالی ۔۔ مصدق ملک نےبڑادعویٰ کردیا

Minister Musadik Malik

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیرمملکت برائےپٹرولیم مصدق ملک نےدعویٰ کیاہےکہ معاشی بحالی کیلئےحکومت کےنئےپلان سےملک میں جوکچھ ہورہاہےوہ یکسرتبدیل ہوجائےگا۔ انہوں نےکہاکہ نیشنل فیسیلی ٹیشنل کونسل جیسےاقدامات سےدنیاکےبہت سےملکوں پہلےبھی فائدہ اٹھاچکےہیں۔

اس حوالےسےبڑی خبردیتےہوئےمصدق ملک نےکہاتین ملکوں نےپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے20سے25ارب ڈالرسےایک فنڈبنادیاہے۔ ان ملکوں نےزراعت ، کان کنی اورآئی ٹی کےشعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہم ایک ارب ڈالرکیلئےآئی ایم ایف کےآگےپیچھےہورہےہیں جبکہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالی میٹنگ میں جوپلان پیش کیاگیاوہ اگلےپانچ،سات سالوں کیلئے100ارب ڈالرکی سرمایہ لانےکاہے۔

جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں حکومت کےقومی فیسیلی ٹیشنل کونسل کےقیام پرروشنی ڈالتےہوئےمصدق ملک نےکہاکہ جب کوئی بیرونی سرمایہ کارآپ کےملک میں پیسہ لگانےآتاہےتواس کےتمام مسائل کوون ونڈوکےذریعےحل کیاجاناچاہیے۔ انہوں نےکہاکہ اس اقدام کابنیادی مقصدسرمایہ کاروں کےراستےمیں حائل رکاوٹوں کودورکرناہے۔

ایک سوال کےجواب میں مصدق ملک نےکہاکہ جب تمام کےتمام ادارےایک چھت تلےاکٹھےہوجائیں گےتومسائل دورکرنےمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئےگی۔ وزیراعظم شہبازشریف خوداس تمام عمل کی نگرانی کریں گے۔

حکومت سرمایہ کاری کیسےلائےگی؟ اس سوال کےجواب میں وزیرمملکت کاکہناتھاکہ اس طریقہ کارکےپیچھےہمارےپاس سعودی عرب ، یواےای،قطراورچین کی یقین دہانیاں ہیں، اسی کےبعدہم نےیہ اقدام اٹھایاہے۔

انہوں نےکہاکہ جب بیرونی سرمایہ کارپاکستان میں آکراربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گےتوپاکستان میں موجودکاروباری طبقےکااعتمادبھی بحال ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …