Home / نومئی واقعات — اسدعمرنےسچ بول دیا

نومئی واقعات — اسدعمرنےسچ بول دیا

asad umar speaks against Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 12 سال تک فرنٹ فٹ پرآکرعمران خان کادفاع کرنےوالےاوران کی تمام پالیسیوں پرمیڈیامیں بیانیہ بنانےوالےاسدعمرنےبھی عمران خان پرتنقیدشروع کرتےہوئےسوالات اٹھادئیےہیں۔

اےآروائی نیوزپرکاشف عباسی کوانٹرویودیتےہوئےاسدعمرکاکہناتھاکہ عمران خان کےفیصلوں اورٹکراوکی پالیسی کی وجہ سےتحریک انصاف آج بندگلی میں کھڑی ہے۔ اسدعمرکےمطابق انہوں نےاسی وجہ سےپارٹی عہدہ چھوڑاہےکیونکہ وہ ان پالیسیوں سےمتفق نہیں تھے۔

اسدعمرکےموقف نے9مئی سمیت کئی واقعات پرعمران خان کےدعووں کی نفی کردی جبکہ حکومت کےدعووں کوسچ ثابت کردیا۔ کاشف عباسی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےاسدعمرنےموقف اختیارکیاکہ وہ اس 6رکنی کمیٹی کاحصہ ہی نہیں تھےجوعمران خان نےاپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانےکیلئےبنائی تھی۔ لہٰذاوہ جانتےہی نہیں تھےنومئی کےحوالےسےکیاحکمت عملی بنائی گئی تھی۔

اسدعمرنےپروگرام میں دعویٰ کیاکہ وہ نومئی سےبھی پہلےسےپارٹی پالیسیوں پراپنااختلاف رائےظاہرکررہےتھے۔ چیزیں جس طرف جارہی تھیں وہ ہمیں نومئی کوہوتاہوانظرآیا۔

ایک سوال کےجواب میں اسدعمرنےکہاکہ پی ٹی آئی میں مائنس ون صرف اسی صورت میں ہوسکتاہےجب عمران خان ایساچاہیں لیکن وہ ایساکبھی نہیں کرینگے۔ انہوں نےاعتراف کیاکہ پی ٹی آئی کوالیکشن کی تاریخ کیلئےحکومت کےساتھ مذاکرات کونتیجہ خیزبناناچاہیےتھااورحکومت جوتاریخ دےرہی تھی اس پرراضی ہوجاناچاہیےتھا۔ اسدعمرنےکہاہمیں الیکشن کی تاریخ پرحکومت سےڈیل کوکلوزکرناچاہیےتھالیکن چئیرمین صاحب نےایساکرنےسےروک دیا۔

اسدعمرکےایک اوردعوےکےمطابق وہ پنجاب اورکےپی اسمبلیوں کی تحلیل کےخلاف تھےلیکن عمران خان نےسمجھانےکےباوجوددونوں اسمبلیاں توڑدیں۔ اسدعمرکےمطابق 99فیصدایم پی ایزاسمبلیاں توڑنےکےخلاف تھے۔

تحریک انصاف کاردعمل

اسدعمرکےخیالات میں ابہام اورکنفیوژن واضح ہے۔ اسدعمرکایہ دعویٰ کہ وہ چئیرمین کی حکمت عملی سےاختلافات کےباعث پارٹی عہدےسےالگ ہوئےحقیقت کےبرخلاف ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیےکےمطابق اسدعمرکوپالیسیوں سےاختلاف تھاتواسی وقت پارٹی عہدےسےالگ ہوجاتے۔ اب جبکہ ایک منصوبےکےمطابق پارٹی کونشانہ بنایاجارہاہےتوانہیں استعفیٰ دینایادآگیا۔ الیکشن پربےنتیجہ مذاکرات کی وجہ تحریک انصاف نہیں تھی ، بلکہ شکست کےخوف سےپی ڈی ایم الیکشن سےفرارچاہتی تھی۔ اسدعمرجماعت پرمشکل وقت پڑنےسےپہلےاصولی موقف اپناتےہوئےعلیحدگی کافیصلہ کرلیتےتوشایداس میں وزن بھی ہوتا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …