Home / دبئی: پیپلزپارٹی، ن لیگ ملاقات کی اندرونی کہانی

دبئی: پیپلزپارٹی، ن لیگ ملاقات کی اندرونی کہانی

PPP, PMLN Dubai Meeting

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت میں دبئی میں ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ۔

جیونیوزکےمطابق ن لیگ کےقائدنوازشریف ، مریم نوازاورپیپلزپارٹی کےآصف زرداری اوربلاول بھٹوکےدرمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں آئندہ الیکشن کےحوالےسےاہم معاملات زیرغورآئے۔

ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نےن لیگ سےپنجاب میں اہم سیٹیں مانگ لی ہیں ۔ ن لیگ سےکہاگیاکہ گیلانی خاندان، راجہ پرویزاشرف اورندیم افضل چن کےحلقوں میں لیگی امیدوارکھڑےنہیں کئےجائیں گے۔

ذرائع کےمطابق دونوں جماعتوں کےدرمیان دبئی میں مزیدملاقاتیں بھی ہونگی اورجلدوزیراعظم شہبازشریف بھی لندن سےدبئی پہنچ کران ملاقاتوں میں شریک ہوجائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …