Home / سانحہ 9مئی: لیفٹیننٹ جنرل سمیت متعددبڑےافسران فارغ

سانحہ 9مئی: لیفٹیننٹ جنرل سمیت متعددبڑےافسران فارغ

Pak Army dismiss top officers

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 9مئی کوجی ایچ کیواورجناح ہاوس لاہورسمیت فوجی تنصیبات کی حفاظت میں ناکامی پرعسکری قیادت کاسخت ایکشن ۔ لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران کوفوج سےنکال دیاگیا۔اس کےعلاوہ 3میجرجنرلزاور7بریگیڈئیرزسمیت 15افسروں کے خلاف سخت تادیبی مکمل کرلی گئی ہے۔

سوموارکی سہ پہرڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف چودھری نے پاک فوج کی جانب سےلئےگئےایکشن کےحوالےسےمیڈیاکوآگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا سانحہ نومئی کوبھلایا جائےگانہ اس کےمنصوبہ سازوں کو معاف کیاجائےگا۔ سب کو آئین اورقانون کے تحت سزائیں ملیں گی۔

میجرجنرل احمدشریف چودھری نےمیڈیاکوبتایاکہ 9مئی واقعات کےناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرایک ریٹائرڈ4 سٹارجنرل کی نواسی،ایک ریٹائرڈ4 سٹارجنرل کے داماد،ایک ریٹائرڈ3 سٹارجنرل کی اہلیہ اورایک ریٹائرڈ 2سٹارجنرل کی اہلیہ اورداماد احتسابی عمل کاسامناکررہےہیں۔

میجرجنرل احمدشریف کاکہناتھاکہ جوکام ہمارادشمن 76برس میں نہ کرسکا وہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ منصوبہ بندی کئی ماہ پہلے کی گئی، ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں۔

ملٹری کورٹ میں ٹرائل

میجر جنرل احمد شریف نےمزیدکہاہےکہ 9مئی کے سانحےمیں ملوث 102 افراد کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چل رہا ہے۔ سانحہ9مئی کےمنصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائےگا۔ انہوں نےکہاکہ نومئی کوجوواقعات ہوئےوہ ملک کےخلاف بہت بڑی سازش تھی۔ جنہوں نےاس گھناونےمنصوبےکےتانےبانےبنےانہیں قانون کےکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

انہوں نےکہاکہ سانحہ نومئی سےجڑےتمام کرداروں کوقانون کےمطابق سزائیں دی جائیں گی چاہےان کاتعلق کسی بھی سیاسی جماعت سےکیوں نہ ہو؟

ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق حتمی طور پر یہ کہنا کہ ان واقعات کاماسٹر مائنڈ کون ہے، قبل از وقت ہوگا، ماسٹر مائنڈ وہی ہےجس نےکافی عرصے سے فوج کے خلاف ذہن سازی کی۔ جنہوں نے یہ تاثردیاکہ فوج کی گاڑیوں پرپتھرمارو، وہی ماسٹر مائنڈ ہے، سانحہ 9 مئی انصاف کا طلبگاررہےگا۔ایسا نہ کیاگیاتوکل کوئی اوراپنے مذموم مقاصدکیلئےیہ عمل دہرائے گا۔منصوبہ سازوں کوپہچان کرکیفرکردارتک پہنچانے کےعلاوہ کوئی حل نہیں۔

سانحہ 9مئی کی تحقیقات جاری

ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ کوئی پریس کانفرنس کرے یا پارٹی چھوڑے،تحقیقات کا عمل اسی طرح چلے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …