Home / عام آدمی پر ٹیکسوں کےبوجھ میں اضافہ

عام آدمی پر ٹیکسوں کےبوجھ میں اضافہ

taxes increased in budget

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت نےمالی سال 24-2023کابجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کوتسلیم کرتےہوئےمنظورکرلیاہے۔ ان شرائط کےمطابق حکومت نےٹیکسوں میں اضافہ کیاہےجن کےمطابق 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔۔ 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکس ٹیکس دینا ہو گا۔اس کےعلاوہ حکومت نےانکم ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی گئی۔۔

الیکٹرانک میڈیاکی خبرکےمطابق آئندہ بجٹ میں پچیس سو ایک سے تین ہزار سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر آٹھ فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے،جو پہلے فائلرز کیلئے2لاکھ روپے اور نان فائلرز کیلئے4 لاکھ روپے تھا۔

تین ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر10 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ جو فائلرز کیلئےڈھائی لاکھ روپے، نان فائلرز کیلئے ساڑھے 4چار لاکھ روپے تھا۔ سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں ڈھائی فیصد کا اضافہ کر کے ساڑھے 22فیصد کردیا گیا ہے۔

اب سالانہ 24 لاکھ آمدن پر1 لاکھ 65 ہزارروپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔۔

بجٹ میں سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے بڑھا کر 27.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر 4 لاکھ 35 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس عائدہوگا۔

سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس ساڑھے 32 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کردیاگیا ہے۔

اب سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر10 لاکھ 95 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …