Home / سانحہ9مئی،ملزموں کاجیل ٹرائل ہوگا

سانحہ9مئی،ملزموں کاجیل ٹرائل ہوگا

Imran Khan in Jail

ویب ڈیسک ۔۔ سانحہ 9مئی کےتمام گرفتارملزمان کاٹرائل عدالتوں کی بجائےجیل میں کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔

قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نومئی کوہونےوالےہنگاموں ، توڑپھوڑاورحساس تنصیبات پرحملوں کےملزمان کےٹرائل جیل میں کرنےکافیصلہ کیاہےاورپنجاب کی نگران کابینہ نےاس فیصلےکی منظوری بھی دےدی ہے۔

خبرکےمطابق متعلقہ جیل حکام سےکہہ دیاگیاہےکہ وہ جیل میں ٹرائل کےانتظامات کریں۔ جج صاحبان جیلوں میں جاکرملزمان کاٹرائل کریں گے۔

حکومت نےسانحہ نومئی کےملزمان کےجیل ٹرائل کےفیصلےکےپیچھےوجہ نہیں بتائی۔ واضح رہےکہ عمومی طورپرجیل میں ان ملزمان کاٹرائل کیاجاتاہےجن کےعدالتوں میں ٹرائل سےنقص امن کاخطرہ ہو۔

یہاں یہ بات واضح رہےکہ سانحہ نومئی کےکچھ ملزمان کےٹرائل عام عدالتوں میں ہونگےجبکہ کچھ کوپہلےہی ملٹری ٹرائل کیلئےفوجی حکام کےحوالےکردیاگیاہے۔ فوجی عدالتوں میں ان ملزمان کاٹرائل ہوگاجوجناح ہاوس لاہور، جی ایچ کیواوردیگرفوجی تنصیبات اورشہداکےیادگاروں پرحملوں میں ملوث ہیں۔ ان کےعلاوہ جوملزمان ہیں ان کےمقدمات سویلین عدالتوں میں چلائےجائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےصوبائی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کرتےہوئےمتعلقہ حکام کوہدایت دی کہ سانحہ نومئی کےملزمان کےخلاف عدالتوں میں ٹھوس شواہدپیش کئےجائیں اورکوئی بھی ملزم سزاسےبچ نہ پائے۔ اس کےعلاوہ انہوں نےسختی سےہدایات دیں کہ کسی معصوم کونومئی واقعات میں ملوث نہیں کیاجاناچاہیے۔

کابینہ کواجلاس کےدوران بریفنگ میں بتایاگیاکہ 200کےقریب ایسےافرادکوچھوڑاجاچکاہےجن کی نومئی واقعات میں ملوث ہونےکی کوئی ٹھوس وجہ سامنےنہیں آئی۔

لاہورہائیکورٹ کاحکمنامہ

یہاں اپنےپڑھنےوالوں کویہ بھی بتاتےچلیں کہ لاہورہائیکورٹ نےپولیس کوحکم دیاہےکہ وہ سانحہ نومئی کےملزموں کی شناخت پریڈکاعمل جلدمکمل کرےکیونکہ شناخت پریڈمیں تاخیرکوبہانہ بناکرکسی بےگناہ کوجیل میں قیدرکھنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

سویلین کافوجی ٹرائل سپریم کورٹ میں چیلنج

سانحہ 9کےملزمان کےحوالےسےایک اورپیشرفت یہ ہےکہ سینئرقانون دان اعتزازاحسن ایڈووکیٹ نےسویلین ملزمان کےفوجی عدالتوں میں مقدمات چلانےکوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ یہ درخواست لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نےتیارکی ہےجسےماہروکیل سلمان اکرم راجہ کےتوسط سےعدالت عظمیٰ میں دائرکیاگیاہے۔ اس حوالےسےاعتزازاحسن کاکہناہےکہ وہ فوجی عدالتوں کےحوالےسےبھٹواوربینظیربھٹوکےنظرئیےپرکاربندہیں۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …