Home / جسٹس محسن اخترکیانی کےخلاف ریفرنس دائر

جسٹس محسن اخترکیانی کےخلاف ریفرنس دائر

justice mohsin akhtar kiyani reference

ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخواسےتعلق رکھنےوالےایک وکیل نےاسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی کےخلاف کروڑوں روپےکی کرپشن کالگاتےہوئےسپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیاہے۔

ریفرنس میں جسٹس محسن اخترکیانی کوعہدےسےہٹانےکی استدعاکی گئی ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ جسٹس محسن نےکروڑوں روپےکی جائیدادکیسےبنائی اورغیرملکی دوروں میں کروڑوں روپےکیسےخرچ کئے۔ اس کےعلاوہ قبضہ مافیاکےساتھ جوڑتوڑاوراختیارات کاناجائزاستعمال کیا۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبرکےمطابق ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ جسٹس محسن اخترکےاثاثےان کی آمدن سےزائدہیں۔ انہوں نےتقریباً5کروڑکےاثاثےظاہرکئےہیں جبکہ ان کےاثاثے18کروڑسےزائدہیں۔

درخواست گزارنےاستدعاکی ہےکہ جسٹس محسن اخترکیانی کوان کےعہدےسےہٹایاجائے۔

آج اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطااللہ تارڑنےبھی اس ریفرنس کاذکرکرتےہوئےجج صاحب کےاثاثوں کولیکرسنجیدہ سوالات اٹھائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ بارکی مذمت

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد(ڈسٹرکٹ )بار ایسوسی ایشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتے ہوئےاسےجھوٹا اور بے بنیادقراردیا۔ بارکےاعلامیےکےمطابق
جوڈیشری اور بار کے امیج کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اعلامیےمیں مزیدکہاگیاہےکہ معززجج اوربارممبران کومکمل سپورٹ کیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …