ویب ڈیسک ۔۔ 9مئی کوریڈیوپاکستان پشاورمیں توڑپھوڑ،جلاءوگھیراواورآگ لگانےکےواقعےکےپس پردہ مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی ۔
پولیس کی جیوفینسنگ کےمطابق ریڈیوپاکستان کی تاریخی عمارت پرحملےکیلئےمشتعل ہجوم کواکسانےوالاتحریک انصاف کاسابق ایم پی اےآصف خان نکلا۔ تحقیقات کےدوران گرفتاربہت سےلوگوں کےجب انٹرویوکئےگئےتوانہوں نےبتایاکہ نومئی کےروزآصف خان مسلسل بلوائیوں اورہنگامہ آرائی کرنےوالوں سےرابطےمیں تھا۔
پولیس کےمطابق ملزم آصف خان 9مئی کےبعدسےموبائل فون بندکرکےروپوش ہے۔ اس کےخلاف درج ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات کوبھی شامل کیاگیاہے۔
یادرہےکہ 9مئی کوعمران خان کی گرفتاری کےخلاف احتجاج کرنےوالےجتھے نےپشاورمیں ریڈیوپاکستان کی تاریخی عمارت میں شدیدتوڑپھوڑاورلوٹ مارکےبعدآگ لگادی ۔ آتشزدگی کےبعدریڈیوپاکستان کی تاریخی عمارت مکمل طورپرتباہ ہوگئی اوراس کےساتھ ہی تاریخ پاکستان اورجدوجہدآزادی کی بہت سی نشانیاں بھی جل کرخاک ہوگئیں۔
تاریخی عمارت کوجلائےجانےپرعوام الناس کی جانب سےسخت غم وغصےکااظہاراورواقعےمیں ملوث ملزموں کیلئےقرارواقعی سزاکامطالبہ کیا۔