ویب ڈیسک ۔۔ معروف انگریزی اخباردی نیوزمیں صحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمیدکوگرفتارکرنےسےمتعلق خبریں بےبنیادہیں۔
خبرکےمطابق سوشل میڈیاپرایسی خبریں گردش کررہی تھیں کہ فیض حمیدکوچکوال میں ان کی رہائش گاہ پرگرفتارکرکےنظربندکردیاگیاہےاوران سے9مئی واقعات سےمتعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
خبرکےمطابق دی نیوزکی جانب سےسوشل میڈیاکی خبرکی صداقت کیلئےمختلف ذرائع سےرابطہ کیاگیااورتمام ذرائع نےاس خبرکومستردکردیااورایک ذریعےنےتویہ بھی کہاکہ ان کی چندروزپہلےہی سابق آئی ایس آئی چیف سےملاقات بھی ہوئی ہے۔
خبرکےمطابق صحافی انصارعباسی نےخودفیض حمیدسےرابطہ کرنےکی کوشش کی لیکن ان کافون سوئچ آف پایاگیا۔
فیض حمیدکےبارےمیں اکثرسوشل میڈیاپرایسی باتیں گردش کرتی ہیں کہ عمران خان کےحکومت سےنکالےجانےکےبعدوہ ان سےقریبی رابطےمیں رہےاورانہیں سیاسی معاملات میں مشورےدیتےرہے۔ ایسی بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ فیض حمیدکا9مئی واقعات سےبھی تعلق ہے،تاہم ان افواہوں کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔