پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کاامکان ۔۔

Imran Khan Jail Bharo Tehreek

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان اوران کےقریبی ساتھیوں کی گرفتاری کاامکان ۔ جی ہاں قومی اخبارات میں شائع ایک خبرکےمطابق سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوعمران خان اوران کےساتھیوں کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت جاری رکھنےکیلئےگرین سگنل دےدیاہے۔ گرین سگنل ملتےہی الیکشن کمیشن نےعمران خان اوران کےساتھیوں کونوٹس جاری کردیاہےکہ اگروہ اگلی سماعت پرذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوتےتوان کےوارنٹ گرفتاری جاری کئےجائیں گے۔ واضح رہےکہ چیف الیکشن کمشنرکےخلاف غیرشائشتہ زبان استعمال کرنےاوران پربےبنیادالزامات لگانےپرالیکشن کمیشن میں عمران خان ، اسدعمر،فوادچودھری اوردیگرکےخلاف توہین الیکشن کمیشن کاکیس چل رہاہےجسےتحریک انصاف نےلاہورہائیکورٹ ، سندھ ہائیکورٹ اوراسلام آبادہائیکورٹ میں …

مزید پڑھیں »

عمران خان نےکوچ کافیصلہ کرلیا

imran khan tosha khana case

ویب ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےلاہورسےاسلام آبادکوچ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ خبرکےمطابق عمران خان نےلاہورمیں طویل قیام کےبعدایک بارپھرسےاسلام آبادمیں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکافیصلہ کیاہےاورامکان ہےوہ جنوری کےشروع میں بنی گالہ واپس شفٹ ہوجائیں گے۔ ذرائع کےمطابق عمران خان کی بنی گالہ منتقلی کےبارےمیں بنی گالہ سیکریٹریٹ کےعملےکوآگاہ کردیاگیاہے۔ بنی گالہ سیکریٹریٹ کےعملےکواس حوالےسےانتظامات مکمل کرنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں »

ٹیکنوکریٹ حکومت: عمران نیاشوشہ چھوڑرہےہیں،راناثنااللہ

Rana Sanaullah Interior Minister

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےٹیکنوکریٹ حکومت کےحوالےسےعمران خان کےتازہ بیان کرسختی سےمستردکردیا۔ کہاتحریک انصاف کایہ بیانیہ بنانےکامقصدملک میں سیاسی عدم استحکام پیداکرناہے۔ جیونیوزپرآج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کاکسی نےکوئی پیغام حکومت کونہیں دیا۔ انہوں نےکہاکہ ماضی میں ہونےوالی غیرآئینی مداخلتوں کےباعث آج ملک کوموجودہ مسائل کاسامناہے۔ایسی ہی غیرآئینی مداخلت کےنتیجےمیں عمران خان کی شکل میں ایک پراجیکٹ لایاگیاجس نےساڑھےتین چارسال ملک کی تباہی کی۔۔ عمران خان …

مزید پڑھیں »

عمران خان کےتازہ بیان نےہلچل مچادی

Imran Khan Interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کےتازہ بیان نےملکی سیاست میں نئی ہلچل مچادی ہے۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرسینئرصحافیوں سےبات کرتےہوئےسابق وزیراعظم کاکہناتھاملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت لانےکاشوشہ چھوڑاجارہاہے۔حکومت سےزیادہ اس کےپیچھےبیٹھےلوگوں کاالیکشن کیلئےراضی ہوناضروری ہے۔ عمران خان نےواضح کیاکہ اگراگلےعام انتخابات میں کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔انہوں نےمشرقی پاکستان کاحوالہ دیتےہوئےکہا سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نےکہاکہ ابھی الیکشن ہوتےنظر نہیں آرہے۔اس وقت اسٹیبلشمنٹ سےان کاکوئی رابطہ نہیں۔ عمران خان ایک بارپھرسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈباجوہ پرچڑھ دوڑےاورکہاکہ باجوہ نےملک پربڑا ظلم کیا۔ہماری حکومت کی …

مزید پڑھیں »

لاہور:اسکول کالجزکےطلبہ کیلئےخوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسکول اورکالج جانےوالےبچوں کیلئےخوشخبری ہے۔ لاہورہائی کورٹ نے اسموگ کی شدت کےپیش نظرلاہور کے اسکولوں اور کالجوں کو مزید7روز بند کرنےکیلئےہدایت جاری کردی ہیں۔ عدالتِ عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت کےدوران فاضل جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔ عدالتِ عالیہ نے اسموگ کے تدارک کےحوالےسےدرخواستوں پر سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔ یادرہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022ء سے 2 جنوری 2023ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ عدالتِ عالیہ …

مزید پڑھیں »

ن لیگ لاہورہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرےگی

PMLN to challenge LHC verdict

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ کوبطوروزیراعلیٰ پنجاب بحال کرنےکےلاہورہائیکورٹ کےفیصلےکومسلم لیگ ن سپریم کورٹ میں چیلنج کرےگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیاگیا۔ اس حوالےسےمسلم لیگ ن کےوکلانےپٹیشن بھی تیارکرلی ہےجسےایک دوروزمیں عدالت عظمیٰ میں دائرکردیاجائےگا۔ مسلم لیگ ن کااس حوالےسےموقف ہےکہ عدالت کاپرویزالہیٰ کوبحال کرنےکافیصلہ آئین کی روح سےمطابقت نہیں رکھتاکیونکہ گورنرکی ایڈوائس پروزیراعلیٰ کوہرصورت اعتمادکاووٹ لیناہوتاہے۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ لاہورہائیکورٹ نےپرویزالہیٰ کوعبوری ریلیف کی شکل میں مستقل ریلیف دےدیاہے۔

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی اورپرویزالہیٰ کی وزارت اعلیٰ دونوں بچ گئے

Pervez Elahi CM Punjab

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرپنجاب کی جانب سےخودکوڈی نوٹیفائی کرنےکےفیصلےکےخلاف وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی درخواست پرسماعت کےبعدفیصلہ سناتےہوئےلاہورہائیکورٹ کےلارجربنچ نےپرویزالہیٰ کوبطوروزیراعلیٰ بحال کردیااورکابینہ بھی ساتھ ہی بحال کردی۔ عدالت نےپرویزالہیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنےکاگورنربلیغ الرحمان کونوٹیفکیشن معطل کردیاہے۔ واضح رہےکہ عدالت نےپرویزالہیٰ کی بحالی کافیصلہ ان کی طرف سےاس یقین دہانی پردیاکہ وہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس نہیں دیں گے۔ تواس طرح پنجاب اسمبلی اب توقع ہےکہ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔ یادرہےکہ عمران خان نےآج جمعہ کےروزپنجاب اورکےپی اسمبلیوں کی تحلیل کااعلان کیاتھا۔ اس سےپہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےخودکوبطوروزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی کئےجانےکےخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر …

مزید پڑھیں »

ریحام خان کی تیسری شادی ، شوہرکون ہے؟

reham khan ties the knot third time

ویب ڈیسک ۔۔ معروف ٹی وی اینکر اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔ ریحام خان کی شادی کی خبرنےسوشل میڈیاپردھوم مچادی ہے۔ ریحام خان نےاپنےآفیشل ٹوئٹرہینڈل کےذریعے پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک تصویرشئیرکی ہےجس پرکیپشن میں لکھاہے: جسٹ میریڈ۔ ریحام خان نےاپنی شادی کے بارے میں تفصیل اور شریکِ حیات کے بارے میں کوئی معلومات اپنےمداحوں سےشئیرنہیں کی ہیں۔ ٹوئٹر صارفین اورمداح ریحام خا ن کو ان کی شادی پر مبارک باد کےپیغامات دےرہےہیں۔ کئی صارفین نے …

مزید پڑھیں »

پرویزالہیٰ کی قسمت کافیصلہ آج

Pervez Elahi CM Punjab

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ باوثوق ذرائع سےخبرآئی ہےکہ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنےآج وزیراعظم شہبازشریف سےحتمی مشاورت کرینگے۔ مسلم لیگ ن کےذرائع کےمطابق اس حوالےسےآج حتمی فیصلہ کرلیاجائےگا۔ کچھ لوگوں یہ قیاس آرائی بھی کررہےہیں کہ پنجاب میں گورنرراج کی صورت میں وفاقی حکومت کےپاس ایک عددمتبادل آپشن بھی موجودہے۔ الیکٹرانک میڈیاکےمطابق آج پنجاب میں غیریقینی سیاسی صورتحال کےحوالےسےکوئی بھی اہم فیصلہ آسکتاہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نےآج شام 5بجےگورنرہاوس کےگھیراوکااعلان بھی کررکھاہے۔

مزید پڑھیں »

عمران خان کی مبینہ قابل اعتراض آڈیوزکامعاملہ

imran khan controversial audio with ayla malik

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان اورچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں۔ سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ان مختلف آڈیوزمیں مبینہ طورپرعمران خان مبینہ طورپرعائلہ ملک نامی خاتون سےغیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض گفتگوکررہےہیں۔ آڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کے حق اور مخالفت میں بحث کاایک طوفان جاری ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین جب بھی کوئی مشکل فیصلے کرتے ہیں تو آڈیو ویڈیو کی گونج سنائی دیتی ہے۔ کسی نےکہاکہ امپورٹڈحکومت آڈیوزتوتم نےچلادیں چلواب ذرامعیشت کوبھی چلادو۔ پی ٹی آئی رہنماءوں کاکہناہےکہ …

مزید پڑھیں »